Live Updates

ضمنی انتخابات، نوشہرہ کے 2 قومی حلقوں پر 12 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے

جمعرات 9 فروری 2023 22:57

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2023ء) 16 کو مارچ کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ روز نوشہرہ کے 2 قومی حلقوں پر 12 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے خالی کردہ سیٹوں پر سولہ مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں نوشہرہ کے 2 قومی حلقوں پر بارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیں،جس میں نوشہرہ کے حلقہ این اے 25 پر پی ٹی آئی کے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیار ولی خان، عوامی نیشنل پارٹی کے میاں وجاہت، تحریک لبیک پاکستان محمود احمد اور پاکستان پیپلز پارٹی سے خان پرویز خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی جبکہ حلقہ این اے 26 پر پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، مسلم لیگ ن صالح خٹک اور جان محمد، پیپلز پارٹی سے عبد اللہ اسحاق، عوامی نیشنل پارٹی سے نور عالم خان،تحریک اصلاحات کے کاشف خان، اور تحریک لبیک کے عزیز الحق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 25 امیدوار سابق ایم پی اے و ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا چھوڑا ہوا غلاظت کا ٹھوکرا پی ڈی ایم اٹھاکر صاف کررہی ہیں،انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد اسمبلی کی معیاد بھی اتنی نہیں لیکن عوام کے لیے ہم میدان میں کھود پڑے ہیں،اس الیکشن میں اس ملک کے دشمن، ملک کے خزانے کے دشمن سے اب سوال کرنے کا وقت آگیا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں کہا ہے، پچاس لاکھ گھر کہا پر بنے، اور ڈیم کہا پر ہے جو تحریک انصاف نے بنائے تھے،آج مالم جبہ، بی آر ٹی سکینڈل زدہ لوگ آج عوام سے پھر ووٹ مانگے گے،انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والے اور دو صوبائی اسمبلیوں کو توڑ کر پھر بھی بے شرموں کی طرح کاغذات جمع کروائے اور الیکشن لڑ رہے ہیں اور اس ملک کے عوام بے وقوف بنارہے ہیں،عمران خان جمہوریت کش، جمہوری کرپٹ انسان ہے،عمران خان نے جائیداد کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کو بھی چھپایا تو یہ پھر عوام کے ساتھ کیا کرینگے،توشہ خانہ اور دیگر کئی کیسز میں الیکشن کمیشن بھاگنے والے کا کوئی حق نہیں بنتا الیکشن لڑنے کا،انہوں پرویز خٹک پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے نوشہرہ میں کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے جو ڈیم تعمیر کئے وہ جو آج تک خشک پڑے ہیں،اور ڈیموں پر اربوں روپے کے ضیاع حساب دینا ہوگا پرویز خٹک کو،خیبر پختون خوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرکے کرڑوں روپے عمران خان نے ہوا میں اڑائے ہیں،پی ڈی ایم کے مشران کے فیصلے کا انتظار ہے وہجو فیصلہ کرینگے وہ منظور ہوگا،پی ڈی ایم کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے ناپاک غلاظت کا خاتمہ کرینگے،جہاں پرویز خٹک ہوتا ہے وہ شفاف الیکشن نہیں ہوتے،اور ہم جہاں ہوتے ہیں وہاں پرویز خٹک کی دھاندلی روکتے ہیں،پرویز خٹک دھاندلی کا ماسٹر ہے، وہ دھاندلی وزیر اعلی، دھاندلی زدہ وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں،پرویز خٹک جہاں دھاندلی کرے گا وہاں اس کا راستہ روکے گے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف این اے 26 کے امیدوار سابق ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے این اے 25 پر پرویز خٹک اور این اے 26 پر میں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے الیکشن سے ہر جگہ سے بھاگ رہے ہیں،نوشہرہ میں دو قومی حلقے ہیں ایک سے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور دوسرے میں الیکشن لڑینگے،الیکشن کے بعد حلف لینگے یا پھر استعفیٰ دینگے اس کا فیصلہ پارٹی چئیرمین عمران خان کرینگے،جیسا کہ عمران خان پہلے بھی پی ڈی ایم کو سرپرائز دے چکے ہیں ، آئندہ بھی دینگے،استعفیٰ دینا پارٹی چئیرمین کا فیصلہ اور باقی ہم میدان سے باہر رہنا نہیں چاہتے،پی ڈی ایم کو الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے،یا ان کے ساتھ پچھلے دس مہینوں میں پی ڈی ایم نے ملک کا بھیڑا غرق کردیا ہے،ملک میں اس وقت 67فیصد سیٹیں خالی ہیں جنرل الیکشن بہترین حل ہے، ڈاکٹر عمران خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کریں کہ میں ملک امن و امان بحال ہو، لیکن پہلے بھی اس سے بدتر حالات میں الیکشن ہوئے ہیں،تاہم اس سے پہلے بے نظیر بھٹو کے شہادت کے بعد الیکشن ہوئے،جبکہ 2013 میں جو حالات تھے تب بھی الیکشن ہوئے،تحریک انصاف کے خالی کردہ نشستوں پر دوبارہ تحریک انصاف کے امیدوار جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات