Live Updates

ہماری حکومت گرانے میں 5 آدمیوں کا بنیادی کردار تھا، رانا ثنا اللہ کا انکشاف

’’بابا رحمتے‘‘ کی سرپرستی کے بغی ریہ معاملہ پورا نہیں ہوسکتا تھا، بابا رحمتے اس سازش کاحصہ تھے، وہ سب کچھ مینج کررہے تھے، وزیر داخلہ کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 13 فروری 2023 23:42

ہماری حکومت گرانے میں 5 آدمیوں کا بنیادی کردار تھا، رانا ثنا اللہ کا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2023) وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرانے میں 5 آدمیوں کا بنیادی کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’بابا رحمتے‘‘ کی سرپرستی کے بغی ریہ معاملہ پورا نہیں ہوسکتا تھا، بابا رحمتے اس سازش کاحصہ تھے، وہ سب کچھ مینج کررہے تھے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، لیکن اسٹیبلشمنٹ نے ان کا ساتھ نہیں دیا، اسٹیبلشمنٹ سے جو غلطی ہوئی وہ تسلیم کرتے ہیں، عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کا کردار نیوٹرل تھا، عمران خان کے اتحادیوں کو روکنا فوج کا کام نہیں تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سماء کے پروگرام ’’ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرانے میں 5 آدمیوں کا بنیادی کردار تھا، ’’بابا رحمتے‘‘ کی سرپرستی کے بغی ریہ معاملہ پورا نہیں ہوسکتا تھا، بابا رحمتے اس سازش کاحصہ تھے، وہ سب کچھ مینج کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف بینیفشری نہیں بلکہ سازش کا حصہ بھی تھے، جنرل فیض بھی کہہ سکتے ہیں مجھے تو جنرل باجوہ کہہ رہے تھے، اقتدار میں آنے کے بعد عمران کو سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا، عمران خان نے کہا معیشت نہیں بلکہ اپوزیشن ملک کا مسئلہ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان سیاستدان اور انسان ہوتے تو معیشت کے معاملے پر ساتھ بیٹھتے، چیئرمین نیب کو عمران خان مینج کررہے تھے، خاتون کو بلیک میل کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوانے پر آمادہ کیا گیا، میرے کیس میں بھی عمران خان نے مینیج کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور دیگر کارروائیاں ادارے کو دباؤ میں لانے کیلئے ہوئیں، اسٹیبلشمنٹ سے جو غلطی ہوئی وہ تسلیم کرتے ہیں، عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کا کردار نیوٹرل تھا، عمران خان کے اتحادیوں کو روکنا فوج کا کام نہیں تھا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، اس مشن میں اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا، عمران خان کا مقصد یہ تھا کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگا سکوں، وہ چاہتے تھے کہ آرمی چیف کو توسیع دوں گا تو وہ مجھے الیکشن جتوائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات