ٰپاکستان پیپلز پارٹی آئین کی خالق ، ہر دور میں دستور پاکستان کا دفاع کیاہے، سینیٹر رضا ربانی

جمعرات 23 فروری 2023 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2023ء) چیئرمین آئین پاکستان گولڈن جوبلی تقریبات سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی خالق ہے اور اس نے ہر دور میں دستور پاکستان کا دفاع کیاہے۔وہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب کر رھے تھے۔اجلاس میں بیرسٹر مسعود کوثر،رانا فاروق سعید،حبیب اللہ شاکر اور فیصل میر نے شرکت کی۔

سینٹر رضا ربانی نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کے اس تاریخی کارنامے کے بارے میں قوم کو آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔قائم۔موام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا کہ 73کے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ملک بھر میں سیمینار اور تقریبات منعقد کی جانی چاہیں، شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آئین کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں،پیپلز پارٹی پنجاب اس آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منائے گی۔

(جاری ہے)

فیصل میر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے بھٹو کے آئین کو اپنی اصل شکل میں بحال کیا،قوم کو بتانا ضروری ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے آئین کے ذریعے صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔