قومی اسمبلی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے31 پی پی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

جمعرات 23 فروری 2023 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2023ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی ہدایت پر سنٹرل پنجاب کے20 مختلف حلقوں سے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 97 بھکرسے امجد کہاوڑ ،این اے67 جہلم سے تسنیم ناصر گجر ،این اے126 لاھور اورنگزیب برکی سے،این اے 130لاھور سے احمد جواد فاروق رانا،شہیم صفدر،شکیل پاشا،این اے53اسلام آباد سے سید سبط الحیدر بخاری،این اے54 اسلام آباد سے راجہ عمران اشرف ،این اے52اسلام آباد سے واصف کیانی،چودھری اسد پرویز ،این اے 57راولپنڈی سے آصف شفیق ستی،شوکت عباسی ،عبدالجبار ستی،این اے59راولپنڈی سے چودھری اظہر سلطان، این اے 60 راولپنڈی سے راجہ عامر کریم،راجہ عدنان ایڈوکیٹ،این اے 62راولپنڈی سے سمیرا گل،حمزہ بزمی ،این اے63راولپنڈی سے سید عشرت زیدی،قمر شاہ ،این اے 96میانوالی سے رانا عبدالعزیز،این اے107فیصل آباد سے حاجی یونس،میاں اشفاق،سردار ملک،رانا مشتاق، این اے109فیصل آباد سے نجف وڑائچ،این اے61راولپنڈی سے شبیر عباس عابد ،این اے 70گجرات سے ملک شفیق ،این اے 93خوشاب سے ملک علی سانول،این اے 87حافظ آباد سے چودھری یاسین سندھو اور این اے 135لاہور سے امجد جٹ نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیکر پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کر دیا ہے۔