
مسلم لیگ (ن) انتخابات کی تیاری کیلئے میدان میں اتر چکی ، مگر پہلے احتساب پھر انتخاب ہو گا،مریم نواز کا شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب
منگل 7 مارچ 2023 21:30
(جاری ہے)
مریم نواز نے کہا کہ یہاں کے عوام نوازشریف سے نہ صرف عشق کرتے ہیں بلکہ والہانہ محبت بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف کو ایک جھوٹے مقدمہ میں ناحق سزا دی گئی تھی تو اس نے کہا تھا کہ میں اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑتا ہوں مگر یہ دنیا مکافات عمل ہے آج قوم نے دیکھ لیا جس نے بھی نوازشریف کے خلاف سازش کی اسے ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سازش کرنیوالے آج خود بول رہے ہیں کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک کا بیڑا غرق کیا،آج وہ خود کہہ رہے ہیں کہ اس وقت کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ نوازشریف کی نااہلی وقت کی ضرورت ہے مگر اب بھی وہ پورا سچ نہیں بول رہے، انہیں ان لوگوں کے نام قوم کو بتانے چاہئیں جنہوں نے ہمارے خلاف سازش کی ۔انہوں نے کہا کہ آج ثاقب نثار کہہ رہے ہیں کہ میرا وٹس ایپ ہیک ہو گیا کیونکہ اس کا پول سب کے سامنے کھلنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار آج کہہ رہے ہیں کہ میں نے عمران خان کو مکمل صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا تھا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ محمد نوازشریف کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنا کر اسے تاحیات نااہل قرار دیا گیا جبکہ مجھے دس سال کیلئے نااہل کیا گیا حالانکہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ بھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے سچ بولنا ہوتا ہے وہ ڈنکے کی چوٹ پر میاں نوازشریف کی طرح سچ بولتا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں جن کے واٹس ایپ ہیک ہوئے ہیں آپ کے واٹس ایپ اس وقت ہیک کیوں نہیں ہوئے تھے جب آپ بدنام زمانہ جے آئی ٹی بنا رہے تھے،تمہیں معلوم نہیں تھا کہ اس سے صرف واٹس ایپ ہیک نہیں ہو گا بلکہ ملک کی ترقی ہیک ہو گی، نوجوان کا مستقبل ہیک ہو گا اور غریب کی روٹی ہیک ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا نااہل ترین شخص ثابت ہوا ہے اور وہ انتہائی بزدل آدمی ہے اسے گرفتاری سے ڈر لگتا ہے ۔اس موقع پر مریم نواز نے عمران خان کو گیدڑ مخاطب کر کے ورکرز سے نعرے بھی لگوائے۔انہوں نے کہا کہ اس شخص نے ٹانگ پر پلسٹر کا بہانہ بنا کر اپنے ورکرز کو بے وقوف بنایا ہوا ہے ،چند دنوں میں تو چھتوں کا لینٹر اتر جاتا ہے مگر اس کا پلسٹر پانچ مہینے تک نہیں اترا۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو مشورہ دوں گی کہ وہ محمد نوازشریف سے تھوڑی بہادری ادھار لے لیں، ایک وقت تھا جب یہ کمر درد اور پلیٹلیٹس کم ہونے کا مذاق اڑاتا تھا اور آج یہ عدالت میں اپنی ایسی بیماریاں بتا رہے ہیں جن کا میں نام لینا مناسب نہیں سمجھتی۔مریم نواز نے کہا کہ جب عدلیہ اس کو بلاتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ میں 72 سال کا بزرگ ہوں جب تم نے چوریاں کی ہیں تو تمہیں 72 سال میں بھی اس کا جواب دینا پڑے گا اور تمہیں اس وقت شرم نہیں آئی جب تم نے 72 سال کے نوازشریف کو جیل میں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ تم نوازشریف کا مقابلہ کرنا چاہتے ہو وہ تو ایک نڈر اور باصلاحیت شخص ہے جبکہ تم ڈرپوک اور بزدل آدمی ہو جب پولیس تمہارے گھر کے باہر نوٹس لیکر آتی ہے تو تمہاری ٹانگیں کانپ جاتی ہیں اور تم چھپ جاتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے سامنے اپنی آف شور کمپنیاں، توشہ خانہ میں لوٹ مار ، بیوی کے ذریعے رشوت لینا ، فارن فنڈنگ چھپائی اور اس سے بڑھ کر اپنی بیٹی بھی چھپائی جس کو آج تک قبول کرنے کو تیار نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اپنی تلاشی دے چکا ہے اب تمہاری باری ہے تم اپنے ورکرز کے سامنے بڑی بڑی بھڑکیں تو مارتے ہو مگر جب تمہیں عدلیہ بلاتی ہے تو تمہیں اپنے کرتوت سامنے آنے لگ جاتے ہیں اور جیل کے خوف سے تم پیش نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتے ہوں محمد نوازشریف کو جس نے کبھی ورکروں اور عورتوں کو اپنی ڈھال نہیں بنایا اور اپنی گرفتاری دے دی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کی تیاری کیلئے میدان میں اتر چکی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے مگر آئندہ انتخابات سے پہلے کچھ فیصلے ہونا باقی ہیں کیونکہ یہاں پر دوہرا نظام نہیں چلے گا ،محمد نوازشریف کو دو سو مرتبہ پیشی پر عدالت بلایا گیا جبکہ عمران خان کیلئے نرم گوشہ رکھا گیا ہے،پہلے احتساب ہو گا پھر انتخاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں محمد نوازشریف نے ایک سال جیل کاٹی،وزیراعظم محمد شہبازشریف نے 207 دن جیل کاٹی ، حمزہ شہباز نے 672 دن ، شاہد خاقان عباسی نے 222 دن ، خواجہ سعد رفیق نے 462 دن ، احسن اقبال نے 66 دن ، خواجہ محمد آصف نے 178 دن ، جاوید لطیف نے 90 دن اور میں نے 160 دن جیل کاٹی جبکہ ان کو دو دن جیل میں ڈالا گیا تو ان کے ہوش اڑ گئے اور یہ رونا شروع ہو گئے۔
مزید قومی خبریں
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.