Live Updates

عمران خان گرفتار نہیں،نااہل ہو سکتے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

عمران خان کو بھی اپنی انا چھوڑ کر عدالت میں پیش ہونا چاہئے، انہیں سب سے زیادہ اپنے سانپوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، فیصل واوڈا کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 18 مارچ 2023 23:21

عمران خان گرفتار نہیں،نااہل ہو سکتے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مارچ 2023ء ) فیصل واوڈا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق دعوی کیا ہے کہ عمران خان گرفتار نہیں،نااہل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ کہا عمران خان کو بھی اپنی انا چھوڑ کر عدالت میں پیش ہونا چاہئے، انہیں سب سے زیادہ اپنے سانپوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سب کی انا کا مسئلہ بنا ہوا ہے اور عوام پس رہے ہیں،عوام پی ڈی ایم کا بوجھ برداشت نہیں کر پارہے،ان کی شکلوں سے عوام تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین ،قانون اور جمہوریت آپ کو نوگری نہیں دے رہی،سارے چو وں کو صادق ،امین کےسرٹیفکیٹ دیکر بار بار لیکر آرہے ہیں،بنانا ری پبلک کہنے میں بہت دیر نہیں لگے گی،ہم اس طرف آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کنٹرول سے باہر ہوگیا، قرضے دینے کو کوئی تیارنہیں۔

مزید کہا کہ عمران خان کو بھی اپنی انا چھوڑ کر عدالت میں پیش ہونا چاہئے، انہیں سب سے زیادہ اپنے سانپوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کے اردگرد لوگ ان کی مقبولیت کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پریس کانفرنسز کم ہوجائیں تو ملک کےحالات تھوڑے بہتر ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن پلان پاکستان کو ایسی جگہ لیکر جائےگا جہاں سے پاکستان کا نکلنا مشکل ہوجائےگا،چیف جسٹس اور آرمی چیف مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گھر پر سرچ آپریشن اور عملے پر تشدد کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو کہ مکمل طور پرغیرسیاسی خاتون ہیں، یہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی خلاف ورزی ہے۔ اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آج میرےگھرپرحملہ سب سے پہلے توہین عدالت تھا، ہم نےاتفاق کیا تھا سرچ وارنٹ کیلئے ایس پی ہمارےایک فرد سے رابطے میں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت گیٹ توڑا، درخت اکھاڑ پھینکے، کس قانون کے تحت وہ گھر میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر گھسے؟ یہ سب اس وقت کیا گیا جب میں اسلام آباد عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوا۔ ان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو کہ مکمل طور پرغیرسیاسی خاتون ہیں، یہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی خلاف ورزی ہے، میں اس توہین کے معاملے، گھر کے تقدس کی پامالی اور گھریلو عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لےجا رہا ہوں۔

دوسری جانب زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف عمران خان کی ہمشیرہ بھی چپ نہ رہیں،ڈاکٹر عظمٰی نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں عورتوں اور بچوں کے سوا کوئی نہیں،اب دیکھتے ہیں قانون کیا کرتا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی زمان پارک میں موجود ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات