
بس بہت ہو گیا! عمران خان کا پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیموں سے رجوع کرنے کا اعلان
پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تحریک انصاف کو ہدف بنانے کیلئے پوری ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے، اظہر مشوانی کو لاہور سے اٹھا لیا گیا اور کہاں لے جایا گیا، اب تک معلوم نہیں، سابق وزیر اعظم کا ٹوئٹ
محمد علی
جمعرات 23 مارچ 2023
22:34

(جاری ہے)
حسان نیازی کوضمانت ملتےہی اٹھالیاگیا اور اسےقید میں رکھنےکیلئےایک جھوٹا مقدمہ اس پر ڈال دیا گیا۔
میں پنجاب اور اسلام آباد کےآئی جیز اور ان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تمام افسران کی تصاویر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھجوا رہاہوں تاکہ وہ ریاست وسرکار کیلئے کام کرنے والے ان کرداروں کو پہچان سکیں جو تحریک انصاف کے ذمہ داران اور نہتّے کارکنان کےاغواء، ان کی رہائش گاہوں پر چھاپوں، دورانِ حراست ان سے مار پیٹ کرنے اور ان پر بےدریغ تشدد آزمانے میں ملوث ہیں۔ اظہر مشوانی کو فوراًرہا کیاجائے۔جبکہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے بھی ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر کیا گیا ہے،اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتایا جائے، آئی جی صاحب اگر سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.