وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ، محکمہ موسمیات

جمعہ 24 مارچ 2023 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، شما ل مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود/ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں (گولڑہ 20، سید پور14،زیرو پوائنٹ 13، ، بوکرا 06)، پنجاب میں راولپنڈی (شمس آباد 14، چکلالہ 05) کوٹ ادو 52، بھکر 47، لیہ 43، ڈی جی خان 37، جھنگ 35، ملتان (سٹی 38، ایئرپورٹ 33)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 31، ساہیوال 28، اوکاڑہ26،فیصل آباد19، بہاولنگر 18، نور پور تھل 17، حافظ آباد 14، سرگودھا12 ، لاہور (پانی والا تالاب 24، لکشمی چوک 21، اپر مال 14، نشتر ٹائون، سمن آباد 13، گلشن راوی، مغل پورہ، ائیرپورٹ، جیل روڈ 12، سٹی 11، ہیڈ آفس واسا، تاج پورہ، فرخ آباد، اقبال ٹائون 10، چوک ناخدا 08، جوہر ٹائون 07)، گوجرانوالہ 11،خانیوال 08، منڈی بہائوالدین ، مری ،خانپور، جوہرآباد 07،منگلا 06،سیالکوٹ(سٹی06، ائیرپورٹ05)، رحیم یار خان 05، جہلم ،چکوال03، اٹک11، گجرات 01، بلوچستان میں بارکھان 36، سبی 20، کوئٹہ 16، قلات 13، ژوب 12، خضدار 04،دالبندین ،تربت 01، خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 46، سٹی 43)،بنوں 38، پاراچنار 14، دیر تخت بھائی11، چراٹ ,09پشاور (ایئرپورٹ11، سٹی 12)،کاکول04،بلاکوٹ،مالم جبہ01 ، سندھ میں جیکب آباد 26، بہاولپور (سٹی 10، ایئرپورٹ 09)، لاڑکانہ 03، کشمیر میں راولاکوٹ 16.گڑھی دوپٹہ03، مظفر آباد (سٹی ائیرپورٹ03)،کوٹلی02۔

ِ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: ٹنڈو جام 34، چھور شہید بینظیر آباداور مٹھی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔