Live Updates

سپریم کورٹ الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر سوموٹوایکشن لے سکتا ہے

سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانا جاتا تو توہین عدالت ہوگی، توہین عدالت میں 5 سال نااہلی کی سزا ہوسکتی ہے، آئینی طور پر وزیراعظم کو قانونی معاملات پر صدر کو آگاہ کرنا چاہیئے۔سینئر قانون دان اعتزاز احسن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 مارچ 2023 21:31

سپریم کورٹ الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر سوموٹوایکشن لے سکتا ہے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2023ء) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر سوموٹوایکشن لے سکتا ہے، سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانا جاتا تو توہین عدالت ہوگی، توہین عدالت میں 5سال نااہلی کی سزا ہوسکتی ہے، آئینی طور پر وزیراعظم کو قانونی معاملات پر صدر کو آگاہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اے آروائی نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی جانب سے خط میں اہم بات سامنے آئی ہے، صدر کے خط کی سپریم کورٹ کے سامنے اہمیت ہوگی،صدرکا آفس انتہائی کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ،صدر آئینی لحاظ ست ریاست کا سربراہ ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ الیکشن نہ کرانے پر سوموٹوایکشن لے سکتا ہے، میں نے میڈیا پر بھی سنا ہے کہ پی ٹی آئی درخواست دے سکتا ہے، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ بھی فیصلہ کرسکتا ہے ، اگر فل کورٹ رکنی بنچ بیٹھ جائے گا، تو عدالت کا کام رک جائے گا، 15ججز تو پندرہ ماہ لگا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر وزیراعظم کو قانونی معاملات پر صدر کو آگاہ کرنا چاہیئے، سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانا جاتا تو توہین عدالت ہوگی، توہین عدالت میں 5سال نااہلی کی سزا ہوسکتی ہے، جنہوں نے باہر جانا ہے وہ چلے جائیں گے، وہ لندن چلے گئے، ان کی بیٹی کہہ رہی ہے کہ جو گھر میں بیٹھا ہے وہ بڑا بزدل ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ صدر عارف علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، عارف علوی عمران خان سے دہشتگردی کا جواب لیں،عارف علوی عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں۔الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر بے شک یہ توہین عدالت کی کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں یہ کردوں گا وہ کردوں گا پھر ہم دیکھتے ہیں کیا کرے گا؟ ہمیں سپریم کورٹ کا احترام ہے، پوری قوم دیکھ رہی ہے،لیکن 30اپریل کو بھی الیکشن 90روز کے اندر نہیں ہیں، اگست میں باقی تین اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ؟ اس بندے نے ملک کی سیاسی روایات کو رول دیا ہے، ایک بندہ اپنی انا پرستی میں قوم کو پیچھے لگانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کہے کہ عمران خان کے سامنے جھک جائیں تو اس طرح نہیں ہوسکتا، عمران خان کی ضد کے سامنے کمپرومائز نہیں کریں گے۔ عمران خان نے 11ماہ میں سیاسی افراتفری سے معاشی عدم استحکام پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل پچھلے دنوں حکومت کی وکالت نہیں کرسکے، حکومت کو حق ہے کہ وہ بہترین بندے کو اپنی وکالت کیلئے مقرر کریں۔

وفاقی حکومت کو اگر بلایا جائے گا تو وفاقی حکومت ضرور حصہ بنے گی، مسلم لیگ ن اور دوسری جماعتیں بھی چاہیں گی کہ ان کو سنا جائے۔ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے اس نے بھلے عدالت میں حل ہونا ہے لیکن سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہی حل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30اپریل کو الیکشن ملک وقوم کے مفاد نہیں ہے، بلکہ یہ الیکشن ملک میں سیاسی عدم استحکام لائے گا۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات