Live Updates

پی ٹی آئی کے مقدمات، گرفتاریوں اور دیگر حکومتی اقدامات کیخلاف عالمی اداروں کو خطوط

مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر غیر قانونی پالیسیوں سے متعلق نشاندھی کی گئی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 26 مارچ 2023 12:28

پی ٹی آئی کے مقدمات، گرفتاریوں اور دیگر حکومتی اقدامات کیخلاف عالمی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مارچ 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف نے مقدمات، گرفتاریوں اور دیگر حکومتی اقدامات کے خلاف عالمی اداروں کو خطوط ارسال کردیئے۔ ہم نیوز کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے امریکی ایوان نمائندگان، ہائی کمشنر، یورپی پارلیمنٹ، ہاؤس آف کامن، آئی پی یو، سی پی اے، ہاؤس آف لارڈز سمیت دنیا کے مختلف فورمز کو خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں موجودہ پاکستانی حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر غیر قانونی پالیسیوں سے متعلق نشاندھی کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے سیاسی ورکرز کی آواز دبانے کیلئے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اقتدار سے نکالنے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 127 جھوٹے فوجداری مقدمات قائم کیے گئے، ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا، عمران خان کے گھر پر بھی متعدد بار حملہ کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کیا جارہا ہے، خط میں ظل شاہ کی موت کا ذکر بھی کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی مبینہ تشدد کی وجہ سے ظل شاہ کی ہلاکت ہوجبکہ پولیس نے اس مقدمہ الٹا عمران کے خلاف کاٹا۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کے حکم کے خلاف اور غیر آئینی طور پر دوصوبوں میں انتخابات کو ملتوی کردیا ہے، موجودہ حکومت اعلی عدلیہ کوجعلی ویڈیوز اور آڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی بھتیجی مریم نواز شریف نے سیاسی ورکرز کو تعصب اور نسل پرستانہ قرار دیا، پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، اگر موجودہ حکومت کی کارروائیوں کو نہ روکا گیا تو پی ٹی آئی پر غیر قانونی و غیر آئینی طور پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے، اس لیے عالمی تنظیمیں پاکستانی عوامی کی سیاسی نسل کشی اور جمہوریت کی تباہی کو روکنے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات