Live Updates

قومی اسمبلی کا اجلاس، تحریک انصاف کا اجلاس میں شرکت کا اعلان

قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں عالیہ کامران کا انسانی اسمگلنگ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 مارچ 2023 20:09

قومی اسمبلی کا اجلاس، تحریک انصاف کا اجلاس میں شرکت کا اعلان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2023ء ) قومی اسمبلی کا اجلاس، تحریک انصاف نے اجلاس میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں عالیہ کامران کا انسانی اسمگلنگ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل (پیر) کو ہوں گے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا ہے ۔

قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں عالیہ کامران کا انسانی اسمگلنگ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے،اسلام آباد میں خواتین کیخلاف جرائم کی شرح میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ حکومت کاافراتفری پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب جرنلسٹس اور میڈیا ارکان تحفظ ایکٹ اور اخبارات ، نیوز ایجنسیز اور کتب رجسٹریشن آرڈیننس میں ترمیم کے بل ایوان میں پیش کریں گی ۔

(جاری ہے)

دو ہزار تیرہ سے اکیس تک کی مختلف رپورٹس بھی زیرغور آئیں گی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آٹھ نکات زیر بحث آئیں گے ۔وزیر پارلیمانی امور کی پیش کردہ تحریک کے علاوہ امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بات ہوگی ۔ قومی اداروں اور ان سے وابستہ شخصیات کی تکریم کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں معاشی صورتحال ، کشمیر، سی پیک ، خارجہ پالیسی ، موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ جودیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہرپی ٹی آئی کارکنان کی ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملوں کے بعد ہونے والی اتحادی جماعتوں کی بیٹھک میں کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا اور بیرون ملک اداروں بالخصوص آرمی چیف کے خلاف مہم کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بیرون ملک پاکستانی مذموم ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ حکمران اتحاد نے عمران خان اور پی ٹی آئی کا طرز سیاست ملک دشمن اور ناقابل برداشت قراردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ جتھوں کے ذریعے ریاستی اداروں کے اہلکاروں پرلشکرکشی انتہائی تشویشناک ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات