Live Updates

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وہ رزلٹ نہیں آیا جو ہم چاہتے تھے، محمد زبیر

عمران خان کو 5 منٹ میں ضمانت مل جاتی ہے، عمران خان پر قانون کا اطلاق ایسے ہی ہونا چاہیے جیسے نواز شریف پر ہوا ، سینئر لیگی رہنما کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 27 مارچ 2023 00:24

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وہ رزلٹ نہیں آیا جو ہم چاہتے تھے، محمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مارچ2023ء) ن لیگ کے سینئر رہنما محمد زیبر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وہ رزلٹ نہیں آیا جو ہم چاہتے تھے۔ انہوں نے نجی ٹی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 5 منٹ میں ضمانت مل جاتی ہے، عمران خان پر قانون کا اطلاق ایسے ہی ہونا چاہیے جیسے نواز شریف پر ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہم آئین کی بالادستی کی ہی جنگ لڑ رہے ہیں، پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کو آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا۔ پروگرام میں بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا تسلیم کرتا ہوں عمران خان کو مقبولیت ملی لیکن اس کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا، بی اے پی اور ایم کیو ایم نے عدم اعتماد میں ہمیں سپورٹ کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات