Live Updates

نو مئی واقعات کے بعد اداروں کے خلاف باقاعدہ پروپیگنڈہ شروع ہوگیاہے ،طلال چوہدری

گھٹیا پروپیگنڈہ کیلئے خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ،پی ٹی آئی پہلے بھی خواتین کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتی رہی ہے

بدھ 31 مئی 2023 22:53

نو مئی  واقعات کے بعد اداروں کے خلاف باقاعدہ پروپیگنڈہ شروع ہوگیاہے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے بعد اداروں کے خلاف باقاعدہ پروپیگنڈہ شروع ہوگیاہے ،گھٹیا پروپیگنڈہ کیلئے خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ،پی ٹی آئی پہلے بھی خواتین کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتی رہی ہے ،جلائو گھیرائو اور ریاستی اداروں کے خلاف حملے کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے ،9مئی ایک دن میں نہیں ہوا اس کی پلاننگ کئی مہینوں تک کی گئی ،بلوائیوں کی جماعت کو سیاست کرنے کوئی حق نہیں ، پریس کانفرنس کرکے لوگ اپنے کئے گنائوںپر پردہ نہیں ڈال سکتے، نواز شریف ضرور پاکستان آئینگے اور انتخابی مہم کی قیادت کرینگے ۔

فیصل آباد میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ایک خاص قسم کا پروپیگنڈہ نو مئی کے بعد دوبارہ کیا جارہا ہے پاکستان کے ریاستی اداروں کیخلاف گھٹیا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور اس کے لئے خواتین کو استعمال کیا جا رہا ہے ایسا کرکے خود کو اور اپنے لیڈر کی نو مئی کے واقعات سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ نو مئی کا دن اچانک نہیں آیا اس کے لئے باقاعدہ پلاننگ کی گئی یہ ایک دن میں نہیں ہوا کئی مہینوں سے اس کی پلاننگ کی گئی لوگوں کے دلوں میں نفرت ڈال کر ان کو ٹرینڈ کرکے ان کی ڈیوٹیاں لگائی گئی اور باقاعدہ پلاننگ کے تحت نو مئی کو ان پر عملدرآمد کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے بارے میں ایک سٹوری بنائی جارہی ہے پی ٹی آئی پہلے بھی خواتین کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرچکی ہے عمران خان کو گرفتاری سے بچنا ہو جلسو ںکو کامیاب بنانا ہوا خواتین کو استعمال کرتے رہے ہیں اور اب جب ریاستی ادارے باقاعدہ ان کیسز کی تفتیش کررہی ہے تو پھر خواتین کے نام پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جو خواتین جو جناح ہائوس اور جی ایچ کیو کے گیٹ تک پہنچی اور جلائو گھیرائو کرتی رہیں ان کے سوشل میڈیا اکائونٹ اس کے گواہ ہیں یہ نہیں بتایا جارہا وہ مجرم ہیں بلکہ یہ کہا جارہا ہے کہ ان کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ آپ کویاد ہوگا کہ 2014ء سے یہ شخص جلائو گھیرائو اور دھرنے کرتا آرہا ہے اور جوڈیشل کمپلیکس جس کی عمران خان نے اینٹ کی اینٹ بجا دی ، پولیس کی ہڈیاں توڑنے پر سزا دے دی جاتی ،سپریم کورٹ پر حملہ ، پی ٹی وی پر حملہ کی سزا دے دی جاتی تو نو مئی کا واقعہ نہ پیش آتا مگر اس وقت نہ قانون حرکت میں آیا نہ عدلیہ حرکت میں آئی یہ لاہور سے چلتا تھا اور اسلام آباد آتے ہوئے کہتا جو راستے میں آئے اس کی ہڈیاں توڑ دو اور وہ پٹرول بم اور پتھر تھے ہر پیشی پر تیار کرکے پھینکے جاتے عمران خان کو عدلیہ سے اتنا ریلیف ملا کہ اپنی مرضی سے جب چاہیے عدالت جاتے جب جاہتے نہیں جاتے اور اپنی اہلیہ کو سفید چادر میں لپیٹ کر عدلیہ میں لے کر جاتا تھا جس میں میں ہیرے جواہرات کی کرپشن چھپی ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی واقعات کو پلان کرنے والا عمران خان ، حملے کیلئے ڈیوٹیاں لگانے والا بھی عمران خان اب نو مئی کے واقعات میں اس کو سزا نہیں دی گئی تو پھر جتنے مرضی لوگوں کو سزا دے دی جائے تو انصاف نہیں ہوگا اور پھر دھرلے سے کہتا ہے کہ مجھے پکڑوں گئے تو پھر ایسا ہی ہوگا اور پھر انٹرویو میں کہتا ہے کہ جو کچھ ہوا اس کا پی ٹی آئی رہنمائوں کا کوئی تعلق نہیں اس نے ورکروں کو استعمال کرکے تنہا چھوڑ دیا اپنی جان چھڑا کر کہتے ہوں لوگوں کو سزا ہوتی ہے تو ہوتی رہے ۔

بہت سارے لوگ اب پریس کانفرنس کرکے اس کو چھوڑ رہے ہیں شاہد وہ شرمندہ ہوں مگر کچھ اپنی جان چھڑانے کیلئے بھی پریس کانفرنس کررہے ہیں کہ ہماری جان چھوٹ جائے گی مگر جلائو گھیرائو میں ملوث افراد جان لیں کہ یہ پریس کانفرنس این آر او نہیں بلکہ یہ اشتہار ہے آپ کے شرمندہ ہونے کا کے آپ اس شخص کے ساتھ کھڑے تھے جس نے آپ کو یہ دن دکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ بھی سوال کرتے ہیں کہ لوگ دوسری پارٹیوں میں تیزی سے شامل ہورہے ہیں تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں مگر ہمارے پاس تو پہلے ہی جگہ نہیں ہے ہمارے پاس ہر تحصیل شہر ضلع میں امیدواروں کی لائن لگی ہوئی ہیں ہم ناپ تول کر پورا جائزہ لے کر اگر کسی کو شامل کرنا ہوا تو کرینگے اس پر سوچ سمجھ کر پارٹی فیصلہ کرے گی ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نو مئی کا دن خود بخود نہیں ہوا یہ کیا گیا ہے نو مئی کا دن اچانک نہیں بلکہ اس کی پلاننگ کئی مہینوں پر مشتمل ہے اور یہ دن اس لئے دیکھنا پڑا کہ پہلے پی ٹی وی پر حملہ ہو ، سپریم کورٹ ، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، بل جلائے جائیں ، پولیس والوں کی ہڈیاں توڑی جائیں پھر یہ نو مئی کا واقعہ کرایا گیا میں یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ کسی کو چھوڑنے سے پہلے کہ یہ خاتون ہے ، صحافی ہے ، وکیل ہے یہ دیکھا جائے کہ اس نے کسی شہید کے مجسمے کو توڑا ، جلائو گھیرائو کیا تو ان کو سزا ملنی چاہیے۔

ایلیٹ کلاس کہتی ہے ہمیں عمران خان پر فخر ہے ہمارے پاس دوہری شہریت ہے ہمیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اس بات نے پاکستان کو کرش کردیا ہے ۔طلال چوہدری نے کہا کہ اگر عمران خان کا ان واقعات پر ٹرائل نہ ہوا تو پھر عدلیہ کے انصاف پر سوال اٹھتا رہے گا کیونکہ باقاعدہ ویڈیوز اور آڈیوز آچکی ہیں ثبوت موجود ہیں اس لئے اس سے بھاگنے کیلئے آپ چاہیے جس مرضی کو انٹرویو دیں آپ نہیں چھپ سکتے اگر فیئر ٹرائل نہ ہوا تو یہ ریاستی اداروں کا ٹیسٹ کیس ہوگا جس نے جناح ہائوس نہیں چھوڑا وہ پاکستان کو کیا چھوڑے گا ریاست بالکل صاف شفاف تحقیقات کرے گی اور تمام میڈیا کو ہر آنے والے دنوں کے ساتھ اعتماد میں لیا جائے گا سوشل میڈیا پر جومرضی جھوٹا پروپیگنڈہ کرے خواتین کے حوالے سے یا لوگوں کے غائب کرنے کے حوالے سے آپ کامیاب نہیں ہونگے انشاء اللہ ہم اس سیاست کو تشدد سے پاک کرینگے بلوائیوں سے پاک کرینگے ان بلوائوں کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن کیسے ہوسکتے ہیں بتایا جائے کہ ٹی ٹی پی اور عمران خان میں کیا فرق رہ گیا ہے کہا جاتا ہے اس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی کام سارے ٹی ٹی پی والے کرے تو پابندی کیوں نہیں لگائی جاسکتی بلوائیوں کی جماعت کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی سیاست کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ جو بیانیہ مسلم لیگ (ن) نے بنایا تھا وہ سچ ثابت ہورہا ہے ہم نے کہا تھا کہ ہر ادارے میں عمران خان کے سہولت کار بیٹھے ہیں تو بھی سچ ثابت ہوا ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو بھی اور دیگرآڈیوز بھی آپ نے دیکھ لیں اگر ان کی انکوائری سے پہلے سٹے لے لیا جائے تو شفاف ٹرائل کیسے ہوگا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ کوئی شک نہیں ہے کہ وہ مغرب خصوصاً امریکہ میں لابنگ فرمیں ہائر کی گئی ہیں وہ عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں یہ گولڈ اسمتھ اور دنیا کا لاڈلہ تھا صرف پاکستان میں لوگوں کا لاڈلہ نہیں تھا فارن فنڈنگ کیس دیکھ لیں اس کو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ لانچ کیا گیا ملک کو تباہ کردیا جائے ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے کیسز میں اسٹے نہ ہوں ٹیریان کیس میں ، جلائو گھیرائو کے معاملات میں اسٹے نہ ہوں تو یہ چند دن میں فیصلہ ہوسکتا ہے سزائیں ہوسکتی ہیں ہمارے وقت میں تو چھٹی والے دن بھی عدلیہ لگ جاتی تھی ۔ نواز شریف کے حوالے سے طلال چوہدری نے کہا کہ نوا ز شریف پاکستان آئینگے اور باقاعدہ انتخابی مہم کی قیادت کرینگے نواز شریف جب بھی آنے کا اعلان کریں تو سمجھ جائے کہ الیکشن کی تاریخ بھی آنے والی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات