Live Updates

میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا

مجھ پر یہ ظلم محسن نقوی کروا رہا ہے،میں پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا۔صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 جون 2023 13:55

میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 02 جون 2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے کے صدر چوہدری پرویز الہی نے عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا،میں انشاءللہ پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا،یہ برا کر رہے ہیں اور بُرا ہی بھگتیں گے۔ پرویز الہی نے کہا کہ مجھ پر یہ ظلم محسن نقوی کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور مجھے اپنی عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔میں شروع سے ہی پاک فوج کا حامی رہا ہوں۔لیکن ان کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے وہ اپنے ارد گرد بیٹھے لوگوں کو دیکھیں کہ ملک اور قوم کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے۔چوہدری پرویز الہی نے پی ٹی آئی کے ورکرز کے نام پیغام میں کہا کہ آپ حق پر اور سچ پر ہیں۔آپ پاکستان کے لیے کھڑے ہیں، آپ نے مضبوط رہنا ہے، آپ نے پیچھے نہیں ہٹنا۔

(جاری ہے)

باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
۔خیال رہے کہ عرات کی شام اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے لاہور پولیس کی مدد سے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں انہیں اس وقت گرفتار کیا، جب وہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے کہیں جانے کے لیے نکل کر ابھی چوہدری ظہور الٰہی روڈ پر آئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق چوہدری پرویز الہی گرفتاری دینے کے لیے رضامند نہیں تھے۔

پولیس نے ان کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ توڑ کر انہیں گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن بعد ازاں وہ خود ہی گاڑی سے باہر نکل آئے اور اپنے آپ کو حکام کے حوالے کر دیا۔گرفتاری کی ویڈیو میں اہلکاروں کو چوہدری پرویز الہی کو دھکیلتے ہوئے تیز تیز لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی پولیس کو مطلوب تھے اور آج بھی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات