
غلام سرورخان کے جغرافیائی حالات ن لیگ میں شمولیت کا اشارہ کررہے ہیں
غلام سرور چوہدری نثار کیخلاف ہیں، اس لئے جغرافیاتی حالات ن لیگ کی طرف ہیں، ن لیگ الیکشن موڈ میں ہے، ارکان نے اپنے حلقوں میں تیاری شروع کردی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 22 جون 2023
21:21

(جاری ہے)
کسی وقت 9 مئی کو دفاعی تنصیبات عمران خان کی سازش کی زد میں تھیں، اس پر ضمیر نہیں جاگا؟ ماضی میں کبھی بنچ ٹوٹنے کا نہیں سنا تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ سیاست کو سیاستدانوں تک رہنے دیں باقی لوگ سیاست سیاست نہ کھیلیں۔
جس ادارے پر حملہ کیا گیا اس ادارے کے قوانین موجود ہیں، ساری دنیا میں ایسے ہوتا ہے صرف پاکستان میں نہیں۔ 9 مئی کے تمام واقعات میں فوج کی دفاعی تنصیبات اور یادگاروں پر حملے کئے گئے۔ اس لئے جن پر حملہ ہوا ہے وہ فوجی تنصیبات ہے۔ جی ایچ کیو میں گھسنے کی کوشش کی گئی، جو کہ ممنوعہ ایریا ہے ، جہازوں کو آگ لگا دی جاتی؟اگرفوجی عدالتوں سے متعلق اسٹے آرڈر آیا تو پُل کراس کریں گے۔ قومی اسمبلی نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیلئے متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑے سے ڈرتے نہیں تھوڑا انتظار کرلیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ غلام سرورخان کے جغرافیائی حالات ن لیگ کی طرف اشارہ کررہے ہیں، انہوں نے ایک سوال کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ غلام سرور ن لیگ میں چوہدری نثار کے خلاف الیکشن لڑیں گے، ن لیگ الیکشن موڈ میں ہے، ارکان نے اپنے حلقوں میں تیاری شروع کردی ہے۔ اس وقت ہمارے حالات کی ڈیمانڈ قومی اتفاق رائے کی ہے، اگر کچھ لودو کرنا پڑتا ہے تو کرنا چاہیئے۔ جمہوری ممالک سمیت کہیں بھی اتحاد قائم نہیں رہتے۔ ندیم افضل چن چونکہ پی ٹی آئی سے ہوکر آیا ہے اس لئے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی سے اتحاد کا مشورہ دے رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا
-
حماس کا غزہ میں قید اسرائیلی امریکی فوجی کی رہائی کا اعلان
-
افغانستان میں طالبان نے شطرنج پر بھی پابندی لگا دی
-
ویوو Y29 اب پاکستان میں دستیاب، 6500 mAh BlueVoltبیٹری اور Anti-Drop Armor ڈیزائن
-
اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو 3 میجر پوائنٹس پر بات ہوگی، خواجہ آصف
-
پشاور، رنگ روڈ مال منڈی کے قریب دھماکہ ، 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے
-
جنگ بندی کا اعلان کیوں کیا؟ انتہاپسندوں کی بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دھمکیاں، غدار قرار
-
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان دوسرا ہاٹ لائن رابطہ
-
عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
’پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں ان سے لڑنا آسان نہیں‘ سابق بھارتی جنرل پی آر شنکر کا اعتراف
-
ملالہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
پاکستان نے واضح کردیا اصل مسئلہ کشمیر کا ہے اوراس کا حل بہت ضروری ہے‘ اعزاز چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.