Live Updates

موجودہ بحرانوں کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے ،سابق گورنر خیبر پختونخوابیرسٹر مسعود کوثر

جمعرات 6 جولائی 2023 23:14

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی سابق گورنر خیبر پختونخوابیرسٹر مسعود کوثر نے کہاہے کہ موجودہ بحرانوں کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل جمہوریت اور نئے انتخابات فوری طور پر کرانے سے ہی ممکن ہو گا ۔وہ پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن سابق صدر و سابق صوبائی وزیر مرحوم لیاقت شباب کی ہائش گاہ پر میڈیا سے باچیت کررہے تھے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے بانی رہنما میر حیدر خان لالہ اور حاجی عزیر اللہ جان سمیت کئی رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں ایسا وقت اور ایسی سیاست نہیں دیکھی تھی جس کی داغ بیل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ڈالی سب کو چور اور ڈاکو کہنے والے عمران خان کا پتہ اب قوم کو لگا ہےکہ اصل چور اور اصل ڈاکو کون ہے؟ وہ خود عمران خان ،بشریٰ بی بی اور اس کی فرنٹ مین فرح گوگی چور نکلے، وفاق میں پانچ اور خیبر پختون خواہ میں نو سالہ میں اقتدار میں رہنے والے عمران خان نے صرف چوری اور ڈاکے ڈالے،انہوں نے چوریوں کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے جتنا قرضہ ستر سالوں میں سابقہ حکمرانوں نے لیا سابق وزیراعظم عمران خان نے اس سے دگنا قرضہ لیکر ملک کو اس حالت تک پہنچایا اور آج ملک پچاس ہزار ارب روپے کا مقروض ہے۔

\378
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات