چینی نائب وزیر اعظم کا دورہ پاکستان موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، رفیق رجوانہ

منگل 1 اگست 2023 18:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2023ء) سابق گورنر پنجاب و معروف فانوندان ملک محمد رفیق رجوانہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چینی نائب وزیر اعظم کا دورہ پاکستان موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں انہی پالیسیوں کی بدولت ن لیگ کامیاب ہوگی چینی نائب وزیر اعظم کا حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں شرکت کی اور خطاب میں پاک چین دوستی کوکوہ ہمالیہ سیاونچی اور سمندر سے گہری قرار دیا ہے۔

اپنے بیا ن میں سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سی پیک کو پی ٹی آئی کے دور میں سازشوں کی بناء پرتاخیر کا شکار بنایا ہے،اب انشاء اللہ گوادر سے لیکرخیبر تک جہاں جہاں پر سی پیک کے منصوبے ہیں ان سب کی جلد سے جلد تکمیل ہوگی جس طرح سے بجلی گھر قائم کئے گٰئے روڑ نیٹ ورک بنایا گیا کراچی کا ایم ایم ون منصوبہ ،کراچی میں پانی کا مسئلہ،بلوچستان کے معدنیات اور قدرتی وسائل کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ سمیت دیگردیگر پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بنیاد جو میاں محمد نواز شریف نے رکھی تھی ،موجودہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ان کو آگے بڑھا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر عوام کی خدمت کا جو سفر شروع کیا ہے، انشاء اللہ اس سے پاکستان کی عوام کو ریلیف، ملے گا اورانشاء اللہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔