پی ڈی ایم کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین اور نا اہل ترین حکو مت ثابت ہوئی، ملک کامران

بدھ 23 اگست 2023 21:51

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2023ء) جماعت اسلامی کے رہنماء و امیدوار این اے 168 ملک کامران نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین اور نا اہل ترین حکو مت ثابت ہوئی ۔ مہنگائی نے 24کروڑ عوام کو زندہ درگور کر کے رکھ دیا ہے۔ رہی سہی کسر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 144ارب 68کروڑ روپے اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست نہیں پوری کر دی ہے ۔

اپنے عاقبت نا اندیش فیصلوں کے ذریعے حکمرانوں نے قوم سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔بھاری بل ادا کرنے کے باوجود عوام بجلی سیقیمتوں میں 8 محروم ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 15 ماہ کے عرصے میں پیٹرول کی قیمتوں میں 34 بار رد و بدل کیا گیا، جس میں پیٹرول کی قیمتوں میں 12 بار اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پیٹرول کی 2 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 57 فیصد تک اضافہ ہوا تھا ۔

اس سے قبل2013 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں 12 فیصد، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی 2008 میں قائم ہونے والی حکومت کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 64 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم کے منصب پر آنے سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 150 روپے تھی، جس میں 12 بارمجموعی طور پر 123 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس سے پیٹرول کی موجودہ قیمت 273 روپے پر پہنچ چکی ہی