بھارت کے پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،نگران وزیر خارجہ

ح* پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے سرحد پار افغانستان سے ہوتے ہیں، ؔبھارت آبی جارحیت میں ملوث، سندھ طاس معاہدے کی پے در پے خلاف ورزیاں کر رہا ہے،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 30 اگست 2023 20:00

ً؁اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2023ء) نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی نے کہا ہے کہ چین، امریکہ، یورپین یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے، امریکہ کے ساتھ باہمی تجارت، سرمایہ کاری امور، انسداد دہشتگردی پر تعاون میں وسعت آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہونے خارجہ امور سے متعلقہ صحافیوں کے ساتھ دفتر خارجہ میں خصوصی نشست میں کیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملکی خارجہ پالیسی، بیرونی دنیا سے تعلقات پر سیر حاصل گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

نگران وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے قومی مفادات کا ہر ممکن تحفظ کلیدی ذمہ داری ہے، ہماری ترجیح اقتصادی بہتری، بیرونی سرمایہ کاری کا حصول، آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنا ہے، یورپین یونین سے 2024ئ سے نئے ترجیحی تجارتی معاہدے جی ایس پی پلس کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کے لیے افریقی خطہ، لاطینی امریکہ، وسط ایشیائی ریاستیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، چین کے ساتھ اقتصادی، تذویراتی اور سیاسی تعاون میں اضافے کے لیے پرعزم ہیں،سی پیک کے آئندہ زرعی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریلوے منصوبوں کے لیے پرعزم ہیں،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے سرخ فیتے کی رکاوٹیں دور ہوئیں، سعودی عرب، قطر سمیت دیگر خلیجی ممالک سے خاطر خواہ سرمایہ کاری متوقع ہے، پاکستان کے کان کنی اور معدنی شعبے میں 30 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، نگران وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں، ہندوستان کے ساتھ تنازعہ کشمیر حل کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر پالیسی واضح اور متواتر ہے، تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حل کیا جائے، مسئلہ کشمیر، سیاچن اور سر کریک تنازعات کا منصفانہ حل چاہتے ہیں، بھارت کے پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، بھارت آبی جارحیت میں ملوث، سندھ طاس معاہدے کی پے در پے خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے سرحد پار افغانستان سے ہوتے ہیں، طالبان سپریم لیڈر ملا ہیب اللہ اخونزادہ کا پاکستان پر حملوں کو حرام قرار دینے کے فتوے پر شکر گزار ہیں،پاکستان سے یومیہ 1800 کنٹینر افغانستان، کچھ وسط ایشیائ اور روس کو جا رہے ہیں، نگران حکومت کا مینڈیٹ محدود، انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا،وکٹوریہ نولینڈ سے پاک، امریکہ تعلقات مضبوط بنانے، آئینی حدود میں انتخابات کے انعقاد پر بات ہوئی،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام، نگران حکومت کا کام سہولت فراہم کرنا ہے۔