
/ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کے دلخراش واقعے پر بیان گمراہ کن اور انتہائی بدنیتی پر مبنی ہے،چیئرمین خوشحال خان کاکڑ
-عوام کے ذہنوں میں الجھن پیدا کرکے اس دردناک واقعے میں ملوث اصل قاتلوں اور قوتوں کو بچانا ہے،شمولیتی و عوامی اجتماع سے خطاب
بدھ 6 ستمبر 2023 23:00
(جاری ہے)
عوام کے دلوں پر راج کرنے والے رہنماوں میں سے ایک نام ملی شہید عثمان خان کاکڑ کا بھی ہے جنہوں نے محکوم قوموں اور مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر ہر قسم کے خوف سے بالاتر ہوکر آواز بلند کی جسکی پاداش میں اس ملک کی اسٹبلیشمنٹ اور جاسوسی ادارے انکی دشمن بن گئیں اور انکو حق کی آواز بلند کرنے سے روکنے کیلئے دباو کے طور پر مختلف منفی حربے استعمال کرنا شروع کردیے جسکا ذکر شہید عثمان خان کاکڑ نے 10 مارچ 2021 کو سینٹ سے اپنے آخری خطاب میں بڑے واضح الفاظ میں کیا اور ساتھ ہی ملک کے دو بڑے خفیہ ایجنسیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر انکو کچھ ہوگیا تو اسکی ذمہ دار یہ دو خفیہ ایجنسیاں ہونگی۔
اس کے بعد طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کے انٹرویو کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ خود اقرار کر رہے ہیں کہ انکو ایم آئی کے جنرل ماجد نے پشاور میں چند لوگوں کو قتل کرنے کی فہرست دی جس میں ملی شہید عثمان خان کاکڑ کا نام بھی شامل تھا۔ اس سازش کی مزید تصدیق خالق داد کی شہادت سے ہوئی جو ایف سی میں ملازم اور پارٹی کے کارکن تھے جنکو عثمان خان کاکڑ کے خاندان والوں کی جاسوسی کرنے پر مجبور کیا جاتا رہا اور انکار پر انہیں شہید کیا گیا اور انکی شہادت کو خودکشی ظاہر کی گئی اس حوالے سے انکا اپنے دوست کو بھیجے گئے وائس کلپ تصدیق کیلئے موجود ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اپنی زندگی کو لاحق خطرات کے بارے میں خدشات ظاہر کرنے کے ٹھیک 98 دن بعد 17 جون 2021 کو ان پر اپنے گھر میں قاتلانہ حملہ ہوا اور وہ 21 جون کو شہید ہوگئے اور پھر 23 جون 2021 کو جنازے کے موقع پر محمود خان اچکزئی نے واقعے کے بارے میں دستیاب کیمروں کی ویڈیو کلپس اور اس دن شہید عثمان خان کاکڑ کی رہائش گاہ پر نامعلوم لوگوں کے پراسرار سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا گویا انہوں نے ملی شہید کی شہادت کے واقعے کی تصدیق کی۔ اس دردناک واقعے کے خلاف پارٹی نے قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں کمیشن بنانے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی 6 جولائی 2021 کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ 13 اگست 2021 کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی طرف سے کنسنٹ فارم بھیجی گئی جسکو پر کرکے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی آفیسر کرسٹین چینگ کو ای میل کے ذریعے بھیج دی گئی، پھر 30 اگست 2021 کو ای میل کے ذریعے ریمانڈر دی اور ساتھ ہی پاکستان میں انسانی حقوق کی ممبر منیزا جہانگیر کے ساتھ کنسنٹ فارم شیر کی اور پھر 25 اکتوبر کو لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی آفیسر کرسٹین چینگ سے ملاقات میں ملی شہید کی شہادت کے واقعے کے تمام تفصیلات فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں 27 دسمبر 2022 کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جاری کردہ قتل کی فہرست اور ملی شہید عثمان خان کاکڑ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کریں۔ اقوامِ متحدہ کے اس رپورٹ کی روشنی میں 8 مارچ 2023 کو اس وقت کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کو خطوط لکھے گئے اور ان سے اقوام متحدہ کے اس مطالبے پر عملدرآمد کرنے کی درخواست کی گء۔ ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کو دو سال سے ذائد کا عرصہ ہوچکا ہے اس دوران پارٹی اور خاندان نے ملی شہید کے پراسرار شہادت کے واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے ہر فورم سے رجوع کیا ہے۔ لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ روز نواب ایاز خان جوگیزئی کا ملی شہید کی شہادت کے حوالے سے گمراہ کن اور بد نیتی پر مبنی ایک بیان آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر 7 لوگ مجھے اجازت دیں تو میں قاتلوں کی نشاندہی کر سکتا ہوں۔ ہم سوال کرتے ہیں کہ اگر انکو ملی شہید کے قاتلوں کا پتہ ہے تو یہ انکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلا خوف قاتلوں کی نشاندہی کرے۔ ہم نے تو ملی شہید کے قاتلوں کی نشاندہی کردی ہے کہ یہ ریاست اور اسکے دو اہم جاسوسی ادارے آئی ایس آئی اور ایم آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی شہید کے جسد خاکی کو کوئٹہ سے مسلم باغ لانے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے اور ایک فوجی جنرل کی طرف سے عوامی ردعمل کے متعلق بیان بھی نواب ایاز جوگیزئی کی طرف سے محمود خان اچکزئی کو پہنچایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواب ایاز جوگیزئی کے بیان کا مقصد دراصل عوام کو الجھن میں رکھ کر اصل محرکات معلوم کرنے کی راہ میں رکاوٹ اور قاتلوں کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کا سانحہ قومی مقدمہ بن چکا ہے اور ہم انکے قتل میں ملوث اداروں اور افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔مزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.