کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مودی کو موجودہ وقت کا ہٹلر قرار دیا،وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک

ٰمودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے پوری دنیا میں مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، اسلام اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے،تقریب سے خطاب

جمعرات 21 ستمبر 2023 23:50

ٌ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مودی کو موجودہ وقت کا ہٹلر قرار دیا،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،پوری دنیا میں مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، اسلام اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔

آن لائن کے مطا بق گزشتہ روز عالمی یوم امن کے موقع پر جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ جڑانوالہ میں سازش کے تحت فسادات کرانے کی کوشش کی گئی اور پورے ملک میں اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک پورٹل بنانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عالمی امن کا دن ہے،پوری دنیا میں مذہبی ہم آہنگی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مشعال ملک نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مودی کو موجودہ وقت کا ہٹلر قرار دیا،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب،بلوچستان اور پورے پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی’’را‘‘ملوث ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں مساجد کی بے حرمتی کی ہے۔