)
کوئٹہ (آن لائن)بلو چستان نیشنل پارٹی ضلع
کوئٹہ کے عہدیداروں یونٹ سیکر ٹریز، ڈپٹی سیکر ٹریز، ضلعی کونسلران اور سینئر اراکین کا مشترکہ اجلاس متوقع
بلدیاتی انتخابات ، انتخابی فہرستوں میں نا موں کے اندراج ،تصیح کر نے اور
بجلی گیس و دیگر بنیا دی مسائل سے متعلق پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی
مری کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکر ٹریٹ میں منعقد ہوا۔
جس میں
کوئٹہ کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں اور حکمت عملی طے کی ۔ اجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری موسی بلوچ ، اعزازی مہمان پارٹی کے سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے اراکین جمیلہ بلوچ اور حاجی باسط لہڑی تھے ۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکر ٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈو کیٹ، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری
ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، لیبر سیکر ٹری ملک عطااللہ کاکڑ، خواتین سیکر ٹری باجی منورہ سلطانہ، انسانی حقوق کے سیکر ٹری پرنس رزاق بلوچ، سابق ضلعی صدر ملک مجید کاکڑ، اسد سفیر شاہوانی، نعمت مظہر ہزارہ، ماما نور خان کیا زئی ، میر شیر احمد بنگلزئی، بشیر احمد مینگل ،حاجی جاوید کو ثر سمالانی، محمد دین گشکو ری ،ملک بشیر احمد شاہونی ، صدام حسین جتک اور بلال احمد ساتکزئی و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بی این پی
کوئٹہ کے عوام ، قوموں کی نمائندہ سب سے بڑی سیا سی قوم وطن دوست ترقی پسند جماعت ہے جو تمام تر نفرت تعصبات سے بالا تر ہو کر
کوئٹہ کے شہریوں کی بلا رنگ و نسل مذہب زبان سے بالا تر ہو کر انکے بنیادی حقوق کے تحفظ اور انکے گھروں کی دہلیز تک حقوق پہنچانے کے لئے جدو جہد میں ہمہ وقت سر گرم عمل ہے اور
کوئٹہ کے عوام کی مینڈیٹ بی این پی کے پاس ہے ہر
الیکشن میں یہاں کے عوام نے اپنے حقوق کی ضمانت کے طورپر بی این پی کے پلیٹ فارم کا انتخاب کر رکھا ہے کیونکہ سر دار اختر جان مینگل کی مد برانہ ، نا قابل شکست جدو جہد اصولی موقف کی بدولت یہاں کے عوام کے اعتماد اور بھروسے کو ٹھیس نہیں پہنچایا اور نہ عوام کو مایوس کیا ، عوام میں بلو چستان کے جن گھمبیر سیا سی ،سماجی
معاشی اورمعاشرتی مسائل کو اجاگر کر نے کے لئے بی این پی کی قیادت کو اپنے قیمتی ووٹوں کے ذریعے
پارلیمنٹ میں بھیجا بی این پی کی قیادت نے جس انداز میں
پارلیمنٹ میں بلو چ قوم اور بلو چستانی عوام کے موقف کی ترجمانی کی اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے آج 21ویں صدی میں کوئی عوام کو گمراہ ، بیوقوف اور دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے یہاں کے عوام نے ماضی میں یہاں کے نام نہاد مذہبی ، وفاقی اور قوم پرست پارٹیوں کو موقع دیا تو انہوں نے وہاں عوام کے حقوق کی تحفظ کے بجائے اپنی ذاتی اور گروہی مفادات کا تحفظ کیا اور کبھی بھی بلوچ قوم اور بلو چستانی عوام کے گھمبیر مسائل کو ٹچ تک نہیں کیا کیونکہ انہیں یہاں کے عوام اور بلو چستان کے اجتماعی قومی مفادات کی بجائے
اسلام آباد اور غیر جمہوری قوتوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کر نا عزیز تھا وہ عوام کے گرفت اور احتساب سے کسی بھی صورت میں بچ نہیں سکتے ہیں ۔
(جاری ہے)
پارٹی رہنماں نے تمام
کوئٹہ کے ذمہ داروں عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متوقع
بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں اپنی توجہ مرکوز رکھے اور عوام کے ساتھ راطے میں رہیں اور انتخابی فہرستوں میں لوگوں کے ناموں کا انداراج اور تصیح کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کا کر دار ادا کر تے ہوئے اپنی تنظیمی فرائض و ذمہ داریوں کو سر انجام دیں ۔ اجلاس میں
کوئٹہ میں
بجلی کی طویل غیر اعلانیہ
لوڈشیڈنگ ،
گیس پریشر میں کمی ، بے روز گاری،
مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فے ، بگڑ تی ہوئی
امن و امان کی بد ترین صورتحال ، سیا سی کارکنوں کے
ٹارگٹ کلنگ ، قبائل کو آپس میں دست و گریباں کر نے کی عوام دشمن پالیسوں کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ ان جیسے عوام دشمن پالیسوں پر کسی بھی صورت میں
کوئٹہ کے شہریوں کے سب سے بڑی پارلیمانی سیا سی تنظیمی جماعت بی این پی خاموشی اختیار نہیں کرے گی اور نہ عوام کو حکمرانوں کے ظالمانہ و آمیرانہ پالیسوں پر تن و وتنہا چھوڑیں گے اس سلسلے میں بہت جلد سیا سی تحریک چلائیں گے ۔
اجلاس میں گزشتہ روز
اے این پی کے بزرگ رہنماارباب غلام کا سی ایڈو کیٹ کے بہیمانہ
قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ
شہید کے
قتل کی محرکات کو منظر عام پر لا نے کے لئے جو ڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے ۔ اجلاس میں گزشتہ روز دشت کے علا قے میں چوروں اور ڈاکوں کے ہاتھوں رکشہ
ڈرائیور شیر زمان گر گناڑی کے بہیمانہ
قتل کی بھی مذمت کر تے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گر فتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے