آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائے گی، چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ

اتوار 24 ستمبر 2023 23:00

گوجرانوالہ 24 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2023ء) بہتر مستقبل اور خوشحال پاکستان کے لئے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں، آ ئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ ،پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو، پیپلز پارٹی کے راہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 77 طارق محمود مغل، پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اعجاز احمد سماں نے پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ٹرسٹ پلازہ گوجرانولہ میں بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

امیدوار قومی اسمبلی این اے 77 طارق محمود مغل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام اور ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معاشی حالت تباہ ہو کی ہے ملک میں غربت مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان آیا ہوا ہے لوگ غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیوں کر رہے ہیں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں بار بار بے پناہ اضافہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے ،پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامعہ پہنائے گی۔

تقریب سے سرفراز احمد ساہی، لالا فاروق مغل رانا لطیف، اصغر خان، رانا شبیر حیدر مبارک آصف چیمہ، میاں راشد طفیل، منشا چیمہ، میاں سعید طفیل، ڈاکٹر شیر علی انصاری، راشدہ پروین، طاہر چیمہ، یونس قیصر کھوکھر، چوہدری شان، اعظم عباس بھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری کی35 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔