
نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ان کے آبائی حلقے کے عوام کا ملا جلا ردعمل
نواز شریف پاکستان واپس آکر آخر کیا کر لیں گے؟، میاں صاحب نے “روٹی وی کھو” لی، بزرگ شہری کی دہائی
دانش احمد انصاری
جمعہ 29 ستمبر 2023
00:44

(جاری ہے)
ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکارآئی اور ملک کا ستیاناس کردیا،میری دکان پر 8 ورکرز کام کرتے تھے 6 کو مہنگائی اور خرچے پورے نہ ہونے کی وجہ سے نکال دیاہے۔
ایک لیگی کارکنان نے کہا کہ شیر آئے گا اور چھا جائے گا، لیگی کارکن کی رائے پر چیئرمین پی ٹی آئی کےکھلاڑی نے مہنگائی کا حل بتادیا۔ پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ میری بات کو لکھ کر اپنے پاس رکھ لو کہ ملک میں 90 فیصد ووٹ قیدی نمبر 804 کا ہے۔ ایک اور دکاندار کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم پلس پنجاب کا سفارشی کرکٹر ثابت ہوا، کپتان کو کوئی پہچان نہیں۔ جبکہ اس موقع پر ایک پی ٹی آئی اور لیگی کارکنان میں کافی بحث چھڑ گئی ، پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ نواز شریف 50روپے کے جعلی شٹام پیپر پر لندن گیا، واپس آکر جیل جائے گا، اور آئند عام انتخابات میں عبرتناک شکست دیں گے۔ ادھر گیلپ پاکستان کی جانب سے ملک کی سیاسی جماعتوں اور لیڈران کی مقبولیت جاننے کیلئے عوامی رائے مبنی سروے کروایا گیا، جس کے اب نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے نتائج کے مطابق عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن بنانے میں کامیاب رہے، انہیں 60 فیصد ووٹ ملے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے جبکہ مریم نواز ساتویں نمبر پر آئی ہیں۔ گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے نتائج کے مطابق جیلوں میں قید تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے زیادہ مقبول ہو چکے۔ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی مقبولیت میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ملک کی مقبول سیاسی جماعت کی کیٹگری میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نے تحریک انصاف کو پسندیدہ سیاسی جماعت قرار دیا جبکہ مسلم لیگ مقبول سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی نہ آسکی۔ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 42 فیصد، ٹی ایل پی 41 فیصد، مسلم لیگ ن 38 فیصد، اور جماعت اسلامی 31 فیصد عوام کی حمایت حاصل کر سکے۔ سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ اگر انتخابات وقت پر ہوئے تو مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ افراد تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
امریکہ پاکستان اور بھارت کے بحران میں مداخلت نہیں کرے گا، وینس
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصف
-
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا
-
عوام کا حکومت پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے، رضوان سعید شیخ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.