دہشت گردی میں ملوث عناصر انسانیت کہلانے کی مستحق نہیں ،جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

ہفتہ 30 ستمبر 2023 22:50

yکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مولانا قاری مہراللہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے بلوچستان میں بدامنی کی لہر اور کسٹم کی ناروا اقدامات پر ملاقات میں مستونگ اور ہنگو میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر انسانیت کہلانے کی مستحق نہیں ریاست کے ذمہ داران اور قانون و امن و امان کے ضامن ادارے ملک میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے ملک سے بدامنی' دہشت گردی' ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرینگی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کی امن وامان کے لیے کردار ادا کرے وڈھ کی تنازع حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک طرف سے غربت اور بے روزگاری دوسری طرف تعلیمی اور طبی سہولتوں کا فقدان ہے۔

(جاری ہے)

صوبے میں سڑکوں کی حالت ابتر ہے۔ کوئٹہ تا کراچی جیسی مرکزی شاہراہ ابھی تک دو رویہ نہیں بنائی جا سکی جس کی وجہ سے یہاں آئے روز خون حادثات کی واقعات پیش آتی ہے بلوچستان کو ہر طرف سے چیلنجز کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہزاروں لوگوں کوتو روزگار نہیں دے سکی لیکن روزگار چھیننے سے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ ہی چھینا جارہا ہے وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے لاکھوں افراد بیروزگار ہوں گے صوبے میں کوئی اور روزگار کے مواقع نہیں نہ کوئی فیکٹری اورنہ کوئی اور کاروبارکی کوئی اور زریعہ ہے انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بندش سے غربت و بے روزگاری کا طوفان امڈآئیگا ، اور ہزاروں خاندانوں کے گھر کا چولہا بجھے گابلوچستان میں نہ صنعتیں ہیں اور نہ زراعت، جس سے لوگوں کا روزگار وابستہ ہو۔

یہاں پر کاروبار کا واحد ذریعہ صرف ایرانی تیل ہے ایرانی تیل کے کاروبار پر پابندی سے ایک ہی جانی کیفیت اور بے روزگاری و شدید مایوسی جنم لے گی۔