
اگر الیکشن پہلے کی طرح ہوئے تو انگلی نواز شریف کی طرف اٹھے گی ،پھر لوگ گو نواز گوکہیں گے، پیپلز پارٹی
(ن) نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں،لیول پلیئنگ فیلڈ قوم کے سامنے ہے کسے ریڈ کارپٹ استقبال دیا جا رہا ہے ن) لیگ نے ہمیں کیا چیلنج دینا ہے وہ 88 ء کا محترمہ بینظیر بھٹو کا جلسہ بھول گئے ہیں،بلاول پاکستان میں جلسے کرینگے، اسلم گل کی پریس کانفرنس
پیر 6 نومبر 2023 19:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں،لیول پلیئنگ فیلڈ قوم کے سامنے ہے کہ کسے ریڈ کارپٹ استقبال دیا جا رہا ہے،میاں صاحب کا لاہور جلسہ ناکام تھا،لائٹیں اور دور دور کرسیاں رکھی تھیں اورادھر ادھر سے پکڑ کو لوگوں کو مینار پاکستان جلسے میں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی و صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کرے گی اور اتفاق رائے سے بہترین امیدوار انتخابی میدان میں اتاریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس بھٹو اور بینظیر شہید کی میراث ہے،بھٹو کے ایٹمی پروگرام اور بینظیر کے میزائل پروگرام کے باعث ملک محفوظ ہے،میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کی آنکھیں پھوڑ دیں گے۔انہوںنے کہا کہ انشا اللہ لاہور میں بھر پور الیکشن لڑیں اور جیتیں گے۔ہم پسنی اور میانوالی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اوران واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں۔پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن اپنی فورسز اوراداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم سب مل کر پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: عارضی جنگ بندی اور فضاء سے پھینکی خوراک ناکافی، یو این ادارے
-
عالمی تجارت پلاسٹک آلودگی بڑھانے کی بجائے کم کرنے میں مدد دے، انکٹاڈ
-
یوکرین: کیئو پر روسی حملوں میں 11 شہری ہلاک، یو این ادارہ
-
عمر ایوب اپنی پوری زندگی میں کبھی فیصل آباد نہیں گئے
-
خزانہ پھر سے خالی ہونا شروع؟
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
-
چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے
-
حکومت نے پٹرول سستا کر دیا
-
پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
-
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
-
9 مئی کے مقدمات کی مدعی ن لیگ یا حکومت نہیں بلکہ ریاست ہے
-
حکومت امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.