Live Updates

بلاول بھٹو ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہونگے،خورشید شاہ

زرداری نے بلاول کے وزیر اعظم بارے جو بات کی ہے وہ کسی اور تناظر میں کہی ،جسے سمجھنے کی ضرورت ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 27 نومبر 2023 19:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہونگے زرداری صاحب نے بلاول کے وزیر اعظم کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ کسی اور تناظر میں کہی ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہماری جماعت میں تمام فیصلے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرتی ہے اگر زرداری صاحب پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر کی حیثیت سے پہلے بلاول کے وزیر اعظم ہونے کی بات کردیتیہیں تو پھر پارٹی کا طریقہ کار ہی تبدیل ہوجاتا ہے بلاول اور زرداری میں اختلاف کی باتیں غلط ہیں اختلافات کی باتیں میڈیا نے پھیلائی ہیں اعر بات کا بتنگڑ بنا دیا ہے میڈیا کے اداروں کے درمیان مقابلے ہیں اور وہ اس کے لیے استعمال ہمیں کررہیان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی نظریئے اور منشور کے مطابق روٹی کپڑا اور مکان کی سیاست کررہے ہیں اور ہماری لیڈر شپ نے 55 سالوں میں جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے ہیں میں دعوے اور چینلج سے کہتا ہوں کہ کسی اور جماعت نے اس طرح نہیں کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کوئٹہ میں یوم۔تاسیس کا جلسہ کرنے جارہے ہیں کسی کو دباؤ میں لاکر پارٹی میں شامل کرانے نہیں جارہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ میاں صاحب نے 2014 اور 2015 میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تھا وہ خود دیکھیں کہ ان کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں جب وہ خود یہ بات کررہے ہیں تو پھر عمران خان کو برا کیوں کہہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ کسی، ایک کی نہیں سب کی ہے بلکہ ملک کے ہر کسان اور نوجوان کی بھی ہے ۔خورشید شاہ نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے بعد تو ہم نے دیواروں سے حقوق دو کے سلوگن تک مٹوادیئے ہیں کچھ تجزیہ کاروں نے تو اپنے کالمز میں یہ لکھا ہے کہ اگر 18 ویں ترمیم 1970 میں ہوتی تو کبھی بنگلہ دیش نہ بنتا ۔

انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم اقتدار کے لیے آئی تھی اب ووٹ لینے کے لیے عوام میں جارہی ہے تو کچھ تو ڈرامہ کرے گی کراچی ہمارا ہے اور ہم کراچی کا ہے کیونکہ اس شہر کی ترقی ملک کی ترقی ہے اس کی سب سے زیادہ ترقی بھٹو صاحب کے دور حکومت میں ہوئی تھی اس وقت اسٹیل ملز اور نیشنل ہائی وے بنے تھے اب تو سندھ میں موٹروے تک نہیں بننی ہے حالانکہ میاں صاحب کے دور میں کراچی تا پشاور موٹروے بننی چاہئے تھی۔انہوںنے کہا کہ ملک میں فیئر اینڈ فری الیکشن الیکشن کمیشن کے لیے ایک چیلنج ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات