)انٹرا پارٹی الیکشن کے ساتھ پی ٹی آئی نے مذاق کیا،جعلی اور بوگس طریقے سے پارٹی انتخابات کرائے گئے،فرح ناز اکبر

!آئندہ انتخابات مسلم لیگ(ن) جیتے گی، عوام پی ٹی آئی کی اصلیت جان چکے، فتنے کو دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیں گے،صدر مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر فرح ناز اکبر نے پی ٹی آئی کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ نام نہاد سیاسی جماعت کی جانب سے نام نہاد پارٹی انتخابات جمہوری نظام کے ساتھ مذاق کے علاوہ کچھ نہیں، پہلے بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار میں آکر جمہوری نظام کی تضحیک کی گئی،چند افراد کا اکٹھاہونا اور صبح11بجے عہدوں کی تقسیم کس نظام کے تحت انٹر اپارٹی انتخابات مانے جائیںگی ،ممبر شپ کہاں ہی ورکرز کی رائے کب لی گئی کاغذات نامزدگی،جانچ پڑتال ،اپیلیں اور انتخابی عمل چند منٹوں میں جنات ہی مکمل کرسکتے ہیں۔

فرح ناز اکبر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاںنوازشریف کی سزا کالعدم اور سرخروہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد عوام کی بریت حق وسچ کی فتح ہے، جھوٹ کاکوئی مستقبل نہیں ہوتا، جعلی اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنائے جانے والے کیس مخالفین کے منہ پرطمانچہ ہے، موجودہ عدلیہ آزاد ہے اور میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے ہم آزاد عدلیہ کے اس فیصلے کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اقتدار سنبھالتے ہی ملک سے مہنگائی کے طوفان کوکم کرے گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، ووٹ قوم کی امانت ہے ووٹ کاصحیح استعمال قوموں کی تقدیر بدل دیتاہے، ووٹ ڈالتے وقت باشعور پاکستانی عوام محب وطن لیڈر میاں نوازشریف کا انتخاب کریں،حالات نے ثابت کیاہے کہ سابق وزیراعظم ہی ملک میں خوشحالی لاسکتے ہیں، ماضی میں بھی انہوں نے ملک کواندھیروں سے نکالا اور ملک کو صحیح سمت پر گامزن کیا ،موجودہ سیاسی حالات میں واضح اکثریت سے مسلم لیگ(ن) کی حکومت بننے اور میاں نوازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کا سیاسی مخالفین کو علم ہوچکاہے ،مرکز ،پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت بنے گی اور ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،8فروری کا سورج خوشحالی کی نئی نوید کیساتھ طلوع ہوگا اور پاکستان پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریگا۔

مسلم لیگی رہنما فرح نازاکبرنے مزید کہاکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اقامہ پر فارغ کرنے والوں نے ملک دشمنی کی، جب ملک ترقی کررہاتھا اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرناچاہتے تھے، چائینہ کی انڈسٹری دوسرے ممالک سے پاکستان منتقل ہو رہی تھی تو اس وقت جعلی اور جھوٹا مقدمہ بنا کر قائد میاں نوازشریف کو اقتدار سے الگ کردیا جس سے ملک کی معیشت اور ترقی بُری طرح متاثر ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے چارسالہ اقتدار میںپاکستان کے عوام کے ساتھ جو کچھ کیا وہ قوم بھول نہیں سکتی ، تبدیلی سرکار نے اسلامی کلچر کو تبدیل اور نوجوانوں کوگمراہ کیا ،، نئے مستقبل کو تراشنا ہوگا، اب اس فنتے کو ملک پر دوبارہ مسلط نہیںہونے دیں گے اور 8فروری2024ء کو قائد عوام میاںنوازشریف کی قیادت میںعوام میں سرخرو ہو کر برسراقتدار آئے گی اور عوامی خدمت کا تسلسل جاری رکھے گی ۔