
ایک شخص شیخ مجیب الرحمن بن کر للکار رہا ہے،جیل میں بیٹھے شخص کو جب موقع ملتا ہے ریاستی اداوں پر حملہ آور ہوتا ہے‘ جاوید لطیف
منگل 5 دسمبر 2023 15:56
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پکی عمر کے شخص کو جیل میں دیسی مرغی چاہیے ،جیل میں آٹھ ڈاکٹر ز ہیں،جم بنا کر دیا گیا وہ کہتا ہے اندر زیادہ آرام سے ہوں کیونکہ عالمی طاقتیں اداروں پر دبائو ڈالے ہوئے ہیں، 9 مئی کو بھولا نہیں ہے دوبارہ نومئی کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے،کہتا ہے لکھ کر دے سکتا ہوں پھر پی ٹی آئی جیتے گی، اندیشہ ہے عالمی طاقتیں ایک ایجنڈے پر تمہیں سپورٹ کررہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ کہتا ہے نکاح ہوا تو اس وقت اپنی بیوی کو دیکھا اس کو جھوٹ بولتے کچھ شرم آنی چاہیے ،کون لوگ اسے وزیر اعظم بناتے ہیں پھر کہتے فالورز بہت ہیں۔ جھوٹ ڈھٹائی سے بولتا ہے تاکہ سچ کا گمان ہو ،تمہارے نوکر کیا کہہ رہے ہیں،بیوی نے خود اعتراف کیا۔ انہوںنے کہا کہ کہتے ہیں نوازشریف کو لاڈلہ بناکر پیش کیا جارہا ہے ۔ آج لوگ نوازشریف پر اعتماد کررہے ہیں ،معیشت کا چار سالوں میں بیڑا غرق کیا گیا ،اب عوام سمجھتے ہیں نوازشریف ہی ملک کو گرداب سے نکال سکتا ہے، پیپلزپارٹی کو کہوں گا آپ اندرون سندھ کی فکر کریں ،پنجاب میں آئیں،آپ نے جو کچھ سندھ کے عوام کے ساتھ کیا اس کا جواب 8فروری کو دینا پڑے گا، ماضی میں ہمارا مقابلہ جمہوریت مخالف قوتوں سے رہا ہے ،ان قوتوں کو بھی احساس ہے کہ پاکستان جس گرداب میں پھنس چکا ہے اگر شفاف انتخابات ہوئے تو (ن) لیگ آکر قوم کو متحد کرکے اسے مشکل سے باہر نکال سکتی ہے۔ا نہوںنے کہا کہ سوال ہے لاڈلہ تھا تو پھر لاڈلے کو پہلے کیوں نکالا تھا جب پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے تھے ،جادو کے ذریعے رائے عامہ ہموار کرکے کچھ لوگوں کی خواہشات پوری کی جاتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ امریکی سفیر کو عدالت نہیں لایا جا سکتا ،جہاں سوال کررہا ہے وہاں جنرل (ر)باجوہ ،جنرل (ر)فیض ،جسٹس (ر)آصف سعید کھوسہ اور جسٹس (ر)ثاقب نثار سمیت سب کو بلائیں تاکہ کرتوتوں کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ جائے ،قوتوں کے دبائو کی وجہ سے فیصلے تاخیر کا شکار ہو رہے ،الیکشن سے پہلے فیصلے آ جائیں تاکہ قوم کو سوچنے میں آسانی ہو وہ کھلے ذہن سے پولنگ اسٹیشن جا سکیںاور اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں،جب تک معیشت مضبوط نہیں ہو گی عالمی قوتوں کی سہولت کاری چور دروازوں سے میسر رہے گی ، اس وقت سازشوں سے بھی نہیں بچا جا سکتا۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.