
نوازشریف کی تقریباً 20 سال بعد چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد
دونوں رہنماؤں کی طویل عرصے بعد ہونے والی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر غور ہوگا
ساجد علی
بدھ 6 دسمبر 2023
14:48

(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ کی مزاج پرسی کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر بھی غور کیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے الیکشن میں مل کرانتخابی اتحاد بنانے پر پہلے ہی اتفاق کرچکے ہیں، دونوں رہنماؤں میں آئندہ انتخابات کے بعد مل کر حکومت بنانے پر بھی اتفاق ہوا، اس سلسلے میں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ملاقات کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے پارٹی صدر شہباز شریف کے ہمراہ سربراہ جے یو آئی ف کا استقبال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں مجموعی ملکی صورتحال اور عام انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں راہنماؤں نے سیاسی تعاون اور اشتراک عمل پر بھی مشاورت کی، قائد ن لیگ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ اور ایم کیوایم دونوں جماعتوں میں طے پانے والے انتخابی معاہدے پر اعتماد میں لیا۔مزید اہم خبریں
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی جشن
-
امریکی امداد میں کمی: بنگلہ دیشی طبی شعبہ مسائل کا شکار
-
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.