Live Updates

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی ذہنی حالت درست نہیں ،نوازشریف ، مقتدرحلقوں ،عدلیہ سے مذاکرات چاہتا ہے ‘ عطا اللہ تارڑ

بدھ 6 دسمبر 2023 23:17

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی ذہنی حالت درست نہیں ،نوازشریف ، مقتدرحلقوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی ذہنی حالت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص نوازشریف ،مقتدر حلقوں اور عدلیہ سے مذاکرات چاہتا ہے ، اسے اپنی حرکات کا معلوم ہے ،جو اس کے مکروہ عمل ہیں اگر قانون و آئین کے مطابق فیصلے ہوئے تو اسے سزا سے کوئی نہیں بچا سکتا ،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے خلاف ٹرائل آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہے ، اس شخص سے جو جرم سر زد ہوا ہے ٹرائل کے دوران وہ وہی باتیں دہرا رہا ہے ، اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے ،پاکستان کے علماء کو چپ کیوں لگ گئی ہے ، علمائے کرام سے ادب سے گزارش کرنا چاہتا ہوں جب نواز شریف نے کچھ کیا بھی نہیں تھا تو آپ فتوے جاری کر رہے تھے ،آج پاکستان کی اخلاقیات ،اقدارکا بھرکس نکل گیا ہے کوئی حد ہوتی ہے ،آپ حاجراپانیزی کی کتاب پڑھیں کانوں سے دھوئیں نکلتے ہیں،یہ شخص حکمرانی کے لئے کبھی فٹ نہیں تھا ، یہ کسی معیار سے حکمران نہیں بن سکتا تھا۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پراپیگنڈہ سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے ،اتنی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں کہ شاید پاکستان کی تاریخ میں ایسے جھوٹ کبھی نہیں بولے گئے ، ٹوئٹر پر جان برکس کے نام سے تصدیق شدہ اکائونٹ بنایا گیا لیکن اس پر تصویر جینز بش کی ہے جو ایک ہاسپیلٹی مینجمنٹ کی فرم میں بطور کنسلٹنٹ کام کرتے ہیں ۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے 2017میں یہ اکائونٹ بنایا جس میں تصویر اصل آدمی ہے لیکن جان برکس کے نام پر فیک ٹوئٹر اکائونٹ بنایا گیا اور اسے فعال 2022میں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اوربشریٰ بی بی پراپیگنڈے میں اتنے ماسٹر ہیں کہ جوزوو گوبیل زندہ ہوتا تو پاکستان آتا ہے اور ان کے ہاتھ پر بیت کر لیتا اورکہتا کہ آپ نے مجھے اتنا شرمندہ کر دیا کہ میں تو پراپیگنڈے کے لئے کچھ نہیں کر سکا جتنا جھوت اوربہتان کو آپ نے پروان چڑھایا ہے اور ان کی جماعت میں شامل ہوتا ۔

انہوںنے کہا کہ اس فیک اکائونٹ کے فالوورز دیکھیں تو وہ زبیر نیازی ،کنول شوزب اور دیگر ہیں ، ہم نے اس اکائونٹ کا تجزیہ کیا تو جو تصدیق شدہ فالوورز ہیں ان 20لوگوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 2300غیر تصدیق شدہ فالوورز میں سے 1700پی ٹی آئی کے نکلے ۔اس اکائونٹ کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ جان برکس امریکہ میں بہت مقبول شخص ہے اوراثر و رسوخ رکھتا ہے اور وہ پاکستان میں کرپشن پر پول کرا رہا ہے ، تین دسمبر کو کرپشن کے حوالے سے پول کرایا گیا اس میں پاکستان کے باقی سیاسی رہنمائوں کے نام ہیں لیکن عمران خان کا نام نہیں ہے اور پھر اس کومینج کیا گیا، پاکستان میں جھوٹے پولز کرانے کی تاریخ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شروع کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لئے اس فیک اکائونٹ کااستعمال کیا گیا، جان برکس کہتا ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی بہترین لیڈر ہے اس سے بہتر ین لیڈر کوئی ہے نہیں ۔دوسری طرف آپ کے قول و فعل کا جائزہ لیا جائے تو پی ٹی آئی والے امریکی سازش کا بیانیہ لے کر چلتے ہیں ،پھر امریکی آدمی سے آپ کی شخصیت کی منظوری کیوں ضروری ہے ، کیوں ایک امریکی سے مہر لگوائی گئی کہ پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین ٹھیک آدمی ہے۔

اگر اس فیک اکائونٹ سے پول کرانا ہی تھا تو کم از پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کا نام ہی ڈال دیتے تاکہ آپ کو حقائق کا پتہ چلتا ،فیک اکائونٹ بنا کر پراپیگنڈا پھیلانا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جیل ٹرائل کے دوران پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے جو باتیں کی ہیں اس کے تحت دوبارہ جرم کیا گیا ہے ۔ یہ ٹرائل ہے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہے ، پاکستان ایٹمی صلاحیت کی حامل ریاست ہے ، پاکستانی سکیورٹی اسٹیٹ ہے ، ہماری سٹریٹجک لوکیشن ایسی ہے ، اس شخص سے جو جرم سر زد ہوا ہے ٹرائل کے دوران وہ وہی باتیں دوبارہ دہرا رہا ہے ، جس جرم میں پاداش میں نتیجے میں ٹرائل شروع ہوا دوران ٹرائل اس نے پھر وہی باتیں کیں ،کیا یہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے کہ نہیں ، اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے ،ٹرائل کے دوران یہ خود مختار ریاست امریکہ پر دوبارہ الزام لگا رہا ہے ،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے اپنے بیانات آن ریکارڈہیں کہ مجھے جنرل (ر) باجوہ نے کہاکہ اپنی حکومت کو گرا دو نہیں ،میری حکومت محسن نقوی نے گرائی ،میری حکومت ڈونلڈ لو نے گرائی ،میری حکومت جنرل (ر) باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر گرائی ، میری حکومت آصف ز رداری ،شہباز شریف ،نواز شریف نے مل کر گرائی ،نہیں ڈونلڈ لو تھا ، حقیقت یہ ہے کہ اس شخص کاذہنی توازن بھی درست نہیں ، اس نے مدت بھی پوری بھی نہیں کی اور اور عدت بھی پوری نہیں کی ایک کام تو مکمل کر لیتے ۔

انہوںنے کہا کہ روز جھوٹ گھڑا جاتا ہے ، اس طرح کے سائفر روز آتے ہیں اور ممالک اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں، ایسا نہیںہوتا کہ کسی ملک کا نمائندہ کسی ملک کے سفیر کو بلا کر کہے بچو تیار ہو جائو کل تمہاری حکومت گر جانی ہے ، یہ کوئی مغلپورہ کا بلو بدمعاش ہے جو سامنے والے سے کہے کل تیری کلی اڑ گئی ، امریکہ کا اسٹیٹ سیکرٹری سفیر کو یہ کہہ سکتا ہے بچو تم گئے ، کیا یہ ممکن ہے ،سائفر کی کہانی گھڑی گئی اس لئے اس کا ان کیمرہ ٹرائل ہونا چاہیے ،بار بار جرم سر زد ہو رہا ہے،ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے علماء کو چپ کیوں لگ گئی ہے ، علمائے کرام سے ادب سے گزارش کرنا چاہتا ہوں جب نواز شریف نے کچھ کیا بھی نہیں تھا تو آپ فتوے جاری کر رہے تھے ،پاکستان کی اخلاقیات اوراقدارکا بھرکس نکل گیا ہے کوئی حد ہوتی ہے ،آپ حاجراپانیزی کی کتاب پڑھیں کانوں سے دھوئیں نکلتے ہیں،یہ شخص حکمرانی کے لئے کبھی فٹ نہیں تھا ، یہ کسی معیار سے حکمران نہیں بن سکتا تھا۔

پراجیکٹ لانچ کیا گیا اور نواز شریف کو ہٹایا گیا ، اگر نواز شریف سر خرو ہو رہے ہیںکیونکہ مقدمات زیادتی اور نا انصافی پرمبنی تھے ۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کے حملوں کی طرز کا تو دشمن نے بھی سوچا ہوگا، اب کہتا ہے وہ نواز شریف نے کرائے ہیں، کیا حسان نیازی نواز شریف کا بھانجا ہے ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ،شہر یار آفریدی اور دیگر نواز شریف سے رابطے میں تھے، آپ کے جو پارٹی رہنما جی ایچ کیو پہنچے ،جنہوںنے شہداء کے مجسمے کو مسمار کیا ،کور کمانڈر ہائوس کو آگ لگائی کیا وہ آپ کی پارٹی میں شامل نہیں ،کیا آپ کی تینوں بہنیں نواز شریف سے رابطے میں تھیں کیا ان سے ہدایات لے رہی تھیںکہ ہم نے کور کمانڈر ہائوس جانا تھا،شرم سے ڈوب مرو تم تو ا ب بھی جھوٹ سے باز نہیں آتے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 190ملین پائونڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے ،اب تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا یہ حکومت پاکستان کا پیسہ تھا،مطالبہ ہے 190ملین پائونڈ کے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے ،القاد یونیورسٹی میں دونوں میاں بیوی ٹرسٹی ہیں۔ کیا فرح گوگی نے پراپرٹی ٹائیکون سی200کنال زمین تحفے میں نہیں لی ، ایک چور بازاری تھی ، فرح گوگی ، احسن جمیل گجر، بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین اکٹھے بیٹھتے تھے اورمل کر بندر بانٹ کرتے تھے اور مکروہ عمل کرتے تھے، خاور مانیکا کے ملازم کا بیان پڑھیں ، آپ نے قوم کو بیوقوف بنایا ہوا ہے ، علماء کرام بھی سوئے ہوئے ہیں ، پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین پاکستان کی تاریخ کا بد ترین حکمران تھا، اس نے صرف چوری ڈاکے نہیں ڈالے بلکہ اسلامی اقدار کو پاش پاش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم یونین کونسل ، وارڈ اور پولنگ اسٹیشن تک فوکس کریں گے اور الیکشن لڑیں گے۔ پارلیمانی بورڈز کے اجلاس جاری ہیں اور 18سی19دسمبر تک انٹر ویوز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے وابستگی رکھنے والوں پر ظلم نہیں کیاگیا ، کیا سعد رفیق ، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، حافظ نعمان، کامران مائیکل نے جماعت نے چھوڑی ، پی ٹی آئی کا تو یہ حال ہے کہ ملازم اتنی دیر میں بازار سے درجن انڈے نہیں لے کر آتا جتنے رہنما پریس کانفرنس کر دیتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی چیئرمین سب سے مذاکرات چاہتا ہے ،نوازشریف سے ،مقتدر حلقوں سے اور عدلیہ سے مذاکرات چاہتا ہے ، اسے اپنی حرکات کا معلوم ہے اس لئے مذاکرات چاہتے ہیں ،جو اس کے مکروہ عمل ہیں اگر قانون و آئین کے مطابق فیصلے ہوئے تو اسے سزا سے کوئی نہیں بچا سکتا ،اسے معلوم ہے اس کے پاس ایک دو مہینے ہیں اس لئے خدا کے واسطے دے کر بات کر رہے ہیں تاکہ کیسز سے بچ سکوں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ الیکشن میں ووٹر یہ دیکھے کہ کیا وہ چاہے گا کہ اس کا دامان پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین جیسا ہو ،کسی کا بہنوئی اس سے جیسا ہو، ایسا شخص خاندان کا فرد ہو ،اس کے شر سے کسی فیملی کی خواتین محفوظ نہیں ، اس کے اتنے مکروہ عمل ہیں ، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات