جمہوریت پسند ممالک فلسطینی عوام پر ظلم کیخلاف آواز بلند کریں، آصف زرداری

مقبوضہ کشمیر کو مودی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، سابق صدرکاانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اتوار 10 دسمبر 2023 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند ممالک فلسطینی عوام پر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ غزہ میں اسرائیلی فوج انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے، جمہوریت پسند ممالک فلسطینی عوام پر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ۔

سابق صدر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کو مودی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، جنگی جنون اور شدت پسندی انسانی حقوق سے انحراف کی علامت ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں کردارادا کرے۔آصف زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے چارٹر پر سختی سے عمل کرائے۔