پنجاب اور سندھ میں جعلی اتحاد بنائے جا رہے ہیں جو ملک، جمہوریت، وحدت اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، چودھری اسلم گل

جمعرات 14 دسمبر 2023 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں جعلی اتحاد بنائے جا رہے ہیں جو ملک، جمہوریت، وحدت اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، 8 فروری کا الیکشن صاف شفاف نہ ہوا تو پیپلز پارٹی اسے تسلیم نہیں کریگی اور یہ الیکشن 8 فروری سے آگے گئے تو الیکشن کمشن پر انگلی اٹھے گی۔

وہ پیپلز پارٹی لاہور کی جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد اورنگزیب برکی، حاجی عزیز الرحمن چن، فائزہ ملک، عمر شریف بخاری، امجد جٹ، عاطف رفیق چودھری ،آصف ناگرہ،زاہد ذوالفقار، نرگس خان، رانا اشعر کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پراسلم گڑا، رانا اشعر، یاسر بارا، عدیل محی الدین، عزیز ملک، انجم بٹ، رانا فقیر حسین،شاہد عباس ایڈووکیٹ،چودھری ریاض،عامر نصیر بٹ، نصیر احمد، عارف خان نے شاہدہ جبیں، شکیل پاشا، فہیم ٹھاکر، میر شکیل چنی، منشا پرنس،صداقت شیروانی، عائشہ غوری، جمیلہ اختر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسلم گل نے کہا کہ8فروری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب سمیت ملک بھر سے جیتے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل کونسل کا ایجنڈا 19دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب پر استقبال ہے۔ ورکرز کنونشن موچی دروازے ہو یا لبرٹی، لاہور کی تمام تنظیمیں اور کارکن تیار ہیں۔ اسلم گل نے کہا کہ آئندہ منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کرینگی19دسمبر کو مال روڈ پر پارٹی پرچموں اور فلیکسز کی بھرمار کر دینگے۔

انکا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اس وقت بہت بڑے لیڈر بن کر ابھرے ہیں، غربت، یوٹیلٹی بل اور مہنگائی کے بم عوام پر گرائے جا رہے ہیں۔ نگراں حکومت غیرملکی دورے چھوڑے اور کیئر ٹیکر بنے، یہ کیئر ٹیکر کسی کو جوابدہ نہیں حالانکہ انہیں صرف الیکشن کرانے چاہئیں۔ اسلم گل نے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت تمام انڈر پاسز پر اڑھائی ارب لگانے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر لگائے۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر نے کہا کہ ایک لاڈلا جیل میں، دوسرے کو تھوک کے حساب سے ضمانتیں دی جا رہی ہیں، ان پرجھوٹے مقدمات بنانے والے کون ہیں۔نواز شریف معاہدے کر کے کئی مرتبہ ملک سے باہر جا چکے ہیں، میاں صاحب آپ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ آپ نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں، جعلی الیکشن نہیں مانیں گے، پھر گو نواز گو کے بعد آپ ملک سے چلے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع دن سے 90دن میں الیکشن کا مطالبہ کر رھی ہے۔ آصف زرداری نے عمران حکومت کیخلاف عدم اعتماد کے ذریعے ملکی معیشت کو بچایا، پیپلز پارٹی کسی سے اتحاد نہیں کریگی۔ اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑینگے۔ اسلم گل کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو کے پی میں کامیاب جلسوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سیاسی مخالفین عینک لگا کر دیکھیں پیپلز پارٹی کے جلسے کیسے کامیاب ہو رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں بھی کامیاب ورکرز کنڈیشن ہوا۔ ان جلسوں کے بعد پیپلز پارٹی کا مورال بلند ہوا ہی