Live Updates

ی*مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کل25دسمبرکو 74سال کے ہوجائیں گے

سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے ، نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی

ہفتہ 23 دسمبر 2023 18:25

۲ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کل25دسمبرکو 74سال کے ہوجائیں گے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہونگی جس میںمیاں نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی 25دسمبرکو 74ویں سالگرہ فیصل آباد سمیت ملکی بھر میں منائی جائی گی اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خا ن ، ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری ، سابق وفائی وزیر مملکت چوہدری عابد شیرعلی ، اپنے اپنے انتخابی دفاتر،مسلم لیگ ن لائرز فورم فیصل آباد کے زیر اہتمام وکلاء میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں پیدا ہوئے وہ ایک مرتبہ صوبائی وزیر،تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ ہی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیںانہوں نے بطور وزیر اعظم ،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف اور عمران خان کے دور کے حکومت کے دوران جیل میں رہے جبکہ مشرف حکومت میں عمر قید اور عمران خان کی حکومت میں تاحیات نااہلی اور سزائے سنائی گئیں اورکئی برس تک جلا وطن بھی رہے دونوں مرتبہ ہی عدالتوں سے بری ہوئے اوروہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیںجبکہ انکی جماعت کا دعویٰ ہے کہ ملک میں 8فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات