پاکستان رینجرزسندھ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ 2023جاری کردی

رینجرزاور پولیس نے مشترکہ طور پر سال 2023 کے دوران دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مجموعی طور 163آپریشنز کیے۔مختلف کارروائیوںکے دوران 197ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ترجمان رینجرز رینجرزسندھ کے جوانوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران11جوان زخمی جبکہ3جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،رپورٹ

اتوار 31 دسمبر 2023 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2023ء) پاکستان رینجرزسندھ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ 2023جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے مشترکہ طور پر سال 2023کے دوران دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مجموعی طور 163آپریشنز کیے۔مختلف کارروائیوںکے دوران 197ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے، بی ایس این،لشکر جھنگوی، آئی ایس آئی ایس، ایم کیو ایم(لندن)اور لیاری گینگ وارکے دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 109آپریشن کیے گئے اور151 دہشتگردوں کو گرفتارکیا گیا۔ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 19آپریشن کیے گئے اور 11ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھتہ خوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 32 آپریشن کیے گئے اور مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والی30بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔اغوا برائے تاوان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3آپریشن کیے گئے اور 5 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 34 ہتھیاراور مختلف اقسام کا235ایمونیشزآمد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ نے سال 2023 میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مجموعی طور پر708آپریشنز کیے جس کے دوران 2292ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈکیتیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 135آپریشن کیے گئے اور 524 ڈکیتوں کو گرفتارکیا گیا۔منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 96 آپریشن کیے گئے اور474 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 477 آپریشن کیے گئے اور 1294 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

مختلف کاررائیوں کے دوران 79ہائی پروفائل ڈکیت، منشیات فروش اور جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کے 660 ہتھیاراور 5502 ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔رینجرزترجمان کے مطابقکراچی اور اندرون سندھ میں منشیات فروشی کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 168552.696کلو گرام منشیات برآمد کی گئی جس میں 1158.982 کلو گرام حشیش، 32.811 کلو گرام ہیروئن، 37.728کلو گرام افیم،23.745 کلو گرام آئس / کرسٹل، 153740.93 کلو گرام گٹکا اور 145276.5 کلو گرام چھالیہ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ابتک 27آپریشن کے دوران 3.33بلین مالیت کی اشیا قبضے میں لی جس میں چینی،سگریٹ، کپڑا، فکشنیری آئٹم، ایرانی کمبل اور مختلف نوعیت کی اشیائے خوردنوش برآمد کی گئیں۔اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مجموعی طور پر 160کارروائیوں کے دوران 373211لیٹر غیر قانونی ایرانی تیل برآمد کیاگیا جس کی مالیت تقریبا 120ملین مالیت ہے۔

دوران آپریشن 270ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 4437 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن میں سے 1329 افراد کوبلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 42708 افراد کو بلوچستان حکومت کی مدد سے واپس اپنے ملک روانہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف ستمبر 2023کے بعد کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34 آپریشن کیے گئے اور 132ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 78ہتھیار اور4580ایمونیشن برآمد کیا۔غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس / پانی چوری کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ابتک99آپریشنز میں 209غیر قانونی ہائیڈرنٹس میں سے 30کو مہر بند اور 179کو مسمار کر کے 177ملزمان کو گرفتار کر کیا گیا اور 100واٹر بوزر بھی قبضے میں لیے گئے۔غیر قانونی سب سوائل بور اور میٹھے پانی کے کنکشن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ابتک 72 غیر قانونی سب سوائل بور اور 165میٹھے پانی کے غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا گیا۔

انکارروائیوں کے نتیجے میں تقریبا25 MGD کے قریب چوری ہونے والا پانی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کے سپلائی کے نظام میں واپس شامل ہو چکا ہے بلکہ واٹر کارپوریشن کے ریو نیو میں بھی 200ملین روپے ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے کراچی اور اندرونِ سندھ میں لا اینڈ آرڈر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ایونٹس کے انعقاد خاص طور پربائی الیکشن، آئیڈیاز، پی ایس ایل، غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان، مسلم اور دوسری کمیونٹیز کے مذہبی تہواروں کے دوران فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے قائم رینجرز مدد گار سیل میں مجموعی طور پر114 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 26شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ27 افراد کو زیر حراست لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ کے جوانوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران11جوان زخمی جبکہ3جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔