مقبوضہ کشمیر، کبوترکے بعد بھارتی فوج نے پی آئی اے کے لوگووالا غبارہ تحویل میں لے لیا

ماضی میں بھارتی فوج کاکنٹرول لائن کے پار سے آنیوالے کبوتر اور غباروں کوتفتیش کیلئے تحویل میں لینے کے مضحکہ خیز دعوئوں پر مذاق بن چکا ہے

منگل 2 جنوری 2024 13:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی قابض انتظامیہ نے کنٹرول لائن کے قریب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزکے لوگو والا غبارہ برآمد کرنے کا دعویٰ،ْ کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کوبتایاہے کہ بھارتی فوج نے مینڈھر کے علاقے ٹین منکوٹ سے پی آئی اے کے لوگو والا غبارہ برآمد کیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ غبارہ تفتیش کیلئے فوج کے قبضے میں ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھارتی فوج کاکنٹرول لائن کے پار سے آنیوالے کبوتر اور غباروں کوتفتیش کیلئے تحویل میں لینے کے مضحکہ خیز دعوئوں پر مذاق بن چکا ہے ۔ سرحد پار سے آنے والے پرندوں اور غباروں پر بھارت کے گودی میڈیا نے بھی پربڑھ چڑ ھ کر پراپیگنڈہ کیا۔ 2015میں ایک کبوتر کو بھارتی فورسز نے پٹھان کوٹ کے علاقے میں سرحد پار کرنے پر پکڑا تھا۔گزشتہ سال مئی میں، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ایک پاکستانی جاسوس کبوتر کو پکڑ کر مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے حوالے کیا تھا۔بھارتی فورسز کے یہ دعوے دنیا بھر میں اس کے مذاق کا باعث بنے ہیں ۔