تحریک لبیک نے نیا پارٹی پرچم متعارف ،25نکاتی انتخابی منشور پیش کر دیا

ْکسی نے صورت حال تبد یل کرنے کی کوشش کی تو گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی‘ حافظ سعد رضوی

جمعہ 5 جنوری 2024 01:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2024ء) تحریک لبیک پاکستان نے نیا پارٹی پرچم متعارف اور 25نکاتی انتخابی منشور پیش کر دیا،امیر ٹی ایل پی حافظ سعدحسین رضوی نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پرپر یس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان آج سیاسی سفر کے تحت الیکشن میں حصہ لینے جارہی ہے۔ہم نے اپنا سیاسی منشور عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔

ٹی ایل پی 4 جنوری کے دن کو یوم ناموس رسالت ﷺ کے طور پر مناتی ہے۔تحریک لبیک پاکستان کے معرض وجود میں آنے والے اصولوں پر رکابند ہے۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک مہنگائی اور سیلاب میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے،مسئلہ فلسطین پر تحریک لبیک کی بڑی جدوجہد ہے،تحریک لبیک نے کورونا میں پونے دو کروڑ لوگوں کو راشن بھجوایا، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران لبیک ویلفیئر کے رضاکاروں نے 7 لاکھ لوگوں کو ریسکیو کیا،ناموس رسالت کے مسئلے پر تحریک لبیک کے 54لوگوں کو شہید کیا گیا، ایک دھر نے کے دوران تحریک لبیک کالعدم ہونے تک گئی،ہم نے مہنگائی لانگ مارچ کیا،امت مسلمہ کے مسئلے پر ملین مارچ منعقد کیا،حریت (یعنی) حماس رہنماں نے جس کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر کوششیں جاری ہیں.2018 میں سلیکشن کی گئی،جولوگ شکار کرنے آئے وہ خود شکار ہوگئے اٹھائے جانے والوں اوررولائے جانے پر واویلہ کرنے کی بجائے یہ دیکھنا چاہیے یہ سیاسی سفر ہے،لندن سے بلائے شخص کو ایئرپورٹ پر انگوٹھے لگاکر باعزت بری کیا گیا،الیکشن کے میدان میں کھڑے ہیں،اگر کسی نے کوئی صورت حال تبد یل کرنے کی کوشش کی تو گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی، ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر اور خادم حسین رضوی پر سینکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں اتنی ملک میں کسی سیاسی رہنما یا ورکز پر نہیں کا ٹی گئیں،جب لوگ سانحہ 9 مئی کی اور ہم خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کررہے تھے، سیاست سیاسی مردوں کا میدان ہے، گھروں تک نہیں جانی چاہیے،تحریک لبیک پہلی جماعت ہے جس پرپہلے مشکلات آئی لیکن اقتدار کا پتہ نہیں۔