عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، شازیہ مری

بدھ 17 جنوری 2024 21:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار این اے 209 شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سانگھڑ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سانگھڑ میں جمہوریت کا جو بیج بویا اس کے ذریعے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور میں جلسہ عام کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر میں نے سانگھڑ میں سیٹ جیت کر ایک تاریخ رقم کی ، بلاول بھٹو زرداری نے اچھڑوتھر میں سولر سسٹم دیا ، تعلقہ کھپرو میں گرلز کالج دیا ، بلاول بھٹو زرداری کی بدولت ڈیڑھ سو سکول دیئے ، سانگھڑ کی عوام کو سیلاب میں اکیلا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخاب میں کامیاب ہوکر ایک مرتبہ پھر عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر نثارکھوڑو، نوید ڈیرو، شاہدخان تھیم، علی حسن ھنگورجو، صلاح الدین جونیجو، امام الدین شوقین، پارس ڈیرو سمیت جیالوں ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔