
ہماری کامیابیوں کو ناکامیوں میں بدلنے والے اللہ کے عذاب سے ڈریں ،توفیق الدین صدیقی
جمعرات 25 جنوری 2024 23:01
(جاری ہے)
توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ بابائے کراچی عبدالستار افغانی لیاری میں تادمِ زیست 80گز کے فلیٹ میں رہائش پذیر رہے اور اس مجاہدِ قوم و ملت کے جسمِ اطہر کو اسی مکان کی دہلیز سے اٹھا کر اس دارِ فانی روانہ کیا گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارا منشور اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم لوگوں کی نفرتوں اور عداوتوں کو اپنے انصاف کے ترازو میں تولیں پھر ان سے مسائل کے حل کی بات کریںبلکہ ہم تو آتشِ نمرود میں چھلانگ لگا کر اس رب رحمٰن کے فیصلوں کے منتظر رہتے ہیں کیونکہ اسی ربِ ذوالجلال کے فیصلے روزِازل سے ہورہے ہیں اور روزِ ابد تک ہوتے رہیں گے۔ توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ ہماری کامیابیوں کو ناکامیوں میں بدلنے والے اللہ کے عذاب سے ڈریں انشاء اللہ بہت جلد ہماری کامیابی کے فیصلے کا اعلان ہونے والا ہے۔پسماندہ علاقوں سے آئے ہوئے کثیر تعداد میں معززین علاقہ جات کو خطاب کرتے ہوئے کمانڈر(ر )محمد اقبال نے کہا کہ ہمیشہ سچائی کا بول بالا ہوا کرتا ہے اور جھوٹ فریب اور خاندانی سیاست خاک آلود ہ ہوجایا کرتی ہے میں اور میری ٹیم کے ممبران جماعتِ اسلامی کے نمائندوں کی سچائی اور کام کرنے کی کارکردگی کو سلام پیش کرتے ہیں اس موقع پر سوسائٹی کی محلہ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین حامد حقانی نے کہا کہ اب پاکستان کی سیاست سیاسی بازی گروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کے ہاتھوں سے نکل چکی ہے ان کے گھر کے افراد انہیں ووٹ کا حق دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ کیونکہ حکومتِ سندھ نے سیلاب زدہ علاقوں کے مکینوں میں پانی چھوڑ کر انہیں تباہ کردیا اور سیلاب زدگان کے نام سے ان کو 500کا نوٹ دیکر ان کی داد رسی کی ہے ۔ یہ سندھ کی عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے جو ان کی عوام کو اب تک یاد ہے۔حامد حقانی نے مزید کہا کہ ہم اگر واقعی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حقیقی اسلامی جمہوریت کا پرچم بلندکرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے خاندانی اور پرانے شاخسانوں کو بالائے طاق رکھ کر اسلامی ذہنیت رکھنے والے امیدواروں کا ساتھ دینا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.