صوبہ پنجاب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون جاری

جمعہ 26 جنوری 2024 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) صوبہ پنجاب میں مانیٹرنگ ٹیموں کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون جاری ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی ہدایات پر مانیٹرنگ افسران نے خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لئے۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ماسٹر انوار ای ایس ٹی منگوال سکول چکوال کی فوری برطرفی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چکوال نے سی ای او ایجوکیشن چکوال کو مراسلہ جاری کر دیا۔ماسٹر انوار امیدوار کی انتخابی اور سیاسی سرگرمیوں میں شریک تھے۔اسی طرح این اے 46 اسلام آباد امیدوار انجم عقیل خان کو غیر قانوی کیمپ بنانے پر نوٹس جاری کردیا گیا جبکہ خانیوال کے امیدواران ایان خان نیازی اور عبدالعلیم خان کو پینا فلیکس پر قرآنی آیات درج کروانے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

خانیوال این اے155 اور پی پی 205 میں امیدواران راجہ حیات میرا ج اور سید محمد مرتضی کو پینا فلیکس آویزاں کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔پی پی31 اور34 گجرات میں قیصرہ الہی اورسمیرا الہی ،ملتان پی پی216 اور217 میں امیدواران رائے منصب اور ملک طاہر ڈوگر،پی پی 41 منڈی بہا والدین سے بسمہ ریاض کو اوور سائز پینا فلیکس لگانے پر نوٹس جاری کیا گیا،ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی طرف سے مختلف امیدواران کو وارننگز جاری کی گئیں۔