Live Updates

(اپ ڈیٹ )

پ*عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور کچھ نہیں کیا،کیپٹن صفدر & نواز شریف کا پوتا حافظ قرآن ہے عمران کے بچوں کو تو کلمہ نہیں آتا، شمولیتی جلسے کا خطاب

اتوار 28 جنوری 2024 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو کلمے نہیں آتے وہ کہا سے مدینے کی ریاست بنائیں گے قومی اداروں اور جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے کیسے ملک کے وفادارہوسکتے ہیںان خیالات کے اظہار انہوں نے سفید ڈھیری پشاور میں فاروق خلیل کے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ:گزشتہ دو ماہ سے خیبرپختونخوا کے دورے پر ہواگر خیبرپختونخوا نے ترقی کرنی ہے تو میاں نواز شریف کو منتخب کریںپی ٹی آئی کو اس صوبے میں دو بار اقتدار ملنے کے باوجود صوبے نے ترقی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو خان کہتا ہے خان وہ ہیں جنہوں نے ملک کیلئے قربانیاں دیں جب روس افغانستان آیا تو اسی صوبے کے لوگوں نے افغانستان کو بچایاخان ایسے لوگوں کو کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اس بار این اے 15 سے وزیراعظم چنے گاہم پشاور سے پاراچنار اور تاجکستان تک موٹروے بنے گامیں الیکشن نہیں لڑونگا بلکہ اپنے صوبے کی خدمت کرونگا۔

2013 میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے والے کو چند سازشیوں فارغ کیا کیپٹن صفدر نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی ملک توڑنے کے ایجنڈے پر ہے ہٹلر نے کہا تھا کہ کسی قوم کو تباہ کرنا ہوتو نوجوانوں کو گمراہ کردوبانی پی ٹی آئی نے ہمارے اخلاق اور اقدار کو شدید نقصان پہنچایاقومی اداروں اور جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے کیسے وفادار ہیںاپنی نئی نسل کو بچانے کے لیے نوجوانوں کو پڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ نعرہ لگانے سے نہیں بنتی ریاست مدینہ والے کے اپنے بچوں کو چھ کلمے نہیں آتے دفاع پاکستان کو مضبوط کرنے والوں ووٹ دیں۔عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور کچھ نہیں کیا پاکستان بڑی قربانیوں سے ملا ہے آٹا مہنگا ہے یہ اللہ نے ناراضگی ہے نوجوان نسل کو یہودی ایجنڈے سے بچا ہمارے ججوں نے ماضی میں غلط فیصلے کئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پوتا حافظ قرآن ہے عمران کے بچوں کو تو کلمہ نہیں آتا ریاست مدینہ میں انصاف کا بول بالا ہے یہاں کیا کیا گیا ریاست مدینہ بنانے کیلئے دین سیکھنا ہوگا ریڈیو پر آکر ایسا نہیں کیا جا سکتا ہے پاکستان کا مستقبل کس کے ہاتھ میں ہوں پاکستان کے دفاع میں ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات