خان صاحب کی سزا پر جشن نہیں منا سکتے،بلاول بھٹوزر داری
نواز شریف نے بھٹو کی بیٹی کے خلاف جعلی کیسز بنائے تھے،میاں صاحب چوتھی بار وزیرِ اعظم بنے تو یہی پرانی انتقامی سیاست کریں گے، کیا میاں صاحب ووٹ کو عزت دلا سکی ،عوام فیصلہ کریں کہ ان کا وزیرِ اعظم کون ہو گا، چیئر مین پیپلز پارٹی
بدھ 31 جنوری 2024 20:05
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خان صاحب نے نوجوانوں کو امید دلائی مگر پھر یوٹرن کی سیاست کی، خان صاحب کہتے تھے میں انہیں رلاں گا اور آج خود رو رہے ہیں، خان صاحب کو سمجھایا تھا کہ سیاسی مخالف کی عورتوں کے پیچھے مت پڑو، آج خان صاحب کی بیوی کے جیل جانے پر مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف نے مکافات عمل کے طور پر اپنی بیٹی کے ساتھ انتقامی سیاست ہوتے ہوئے دیکھی، بانی پی ٹی آئی سیاسی مخالفین کی بیٹیوں کو گرفتار کر رہے تھے، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل دیکھ رہے ہیں، میں دائیں بائیں نہیں دیکھتا عوام کی طرف دیکھتا ہوں، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں کہ ان کا وزیرِ اعظم کون ہو گا، سیاسی جماعتیں طے کریں کہ سیاست کو دشمنی میں تبدیل نہیں کریں گی، ذاتی دشمنی کا نقصان ملک اور معیشت کو ہوتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا مولانا فضل الرحمن آپ کے پاس آئے ہیں بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر بنائیں گے، کتنے گھر بنائیں عوام 8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ دیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ نواز شریف آپ کا چوتھی بار وزیرِ اعظم نہ بنیں تو تیر کو ووٹ دیں، آپ کو ہماری شکل پسند ہو یا نہ ہوں میدان میں ہم اور وہ کھڑے ہیں۔سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو شیر کا راستہ روک سکتی ہے اور اس کا شکار کر سکتی ہے، میاں صاحب چوتھی بار وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں وہ کرنا کیا چاہتے ہیں شہدا کے خون کا سودا کرنے والا بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہی بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کی وجہ سے دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، کبھی برداشت نہیں کروں گا کہ دہشت گرد دوبارہ ملک پر مسلط ہوں، ان کا سرکاٹ دوں گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اختلاف رائے کو سیاسی دشمنی میں کیوں تبدیل کریں حکومت میں آتے ہی پہلے دن سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا، آصف زرداری کا گلا اور زبان کاٹی گئی، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، اشرافیہ کو تکلیف پہنچاں گا اور عوام کو ریلیف دوں گا، 17 وزارتوں کو بند کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اپیل ہے کہ چنو نئی سوچ کو، ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں سے اپیل ہے کہ ن لیگ ووٹ کی عزت نہیں بلکہ بے عزت کر رہی ہے، ن لیگ کے کارکنوں کے لیے بھی ایک ہی نشان ہے اور وہ ہے تیر کا نشان، جانتا ہوں آج کل پی ٹی آئی کے کارکن جذبات میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو دس سال کی سزا ہوئی سزائے موت بھی ہو سکتی تھی مگر وکلا عدالت نہیں آتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو ان کے اپنے لوگوں نے پھنسایا ہے، اب یہ ہی لوگ باہر جا کریں کہیں کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سفیر ہیں، ہمیں ووٹ دیں، یہ لوگ منتخب ہو کر بھی بانی پی ٹی آئی کو پارلیمان میں دھوکہ دیں گے، تیر پر مہر لگا کر شیر کا راستہ روکیں۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے ، رانا مشہود
-
لاہورایئرپورٹ پر آتشزدگی، وفاقی وزیرداخلہ کانوٹس
-
فیکٹری ایریا، دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
-
طلبہ کو بائیکس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی(کل) ہو گی
-
9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں‘فردوس عاشق
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی سے امیگریشن سسٹم تباہ، پروازوں کا شیڈول متاثر
-
9 مئی کرنیوالے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے‘ مریم نوازشریف
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر عازمین حج کا شاندار استقبال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور اُن کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے،رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.