Live Updates

بلاول پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اپنی مدت پوری کریں گے، منظور وسان کی پیشگوئی

آزاد امیدوار مل کر حکومت بنائیں گے، ویسے بھی آزاد امیدواروں کا پیار ہمیشہ آصف زرداری کے ساتھ رہا ہے۔ پی پی رہنماء کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی اتوار 4 فروری 2024 21:40

بلاول پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اپنی مدت پوری کریں گے، منظور وسان کی پیشگوئی
کوٹ ڈیجی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 فروری 2024ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ بلاول پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اپنی مدت پوری کریں گے، الیکشن فئیر اینڈ فری ہوں تو پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی، پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار مل کر حکومت بنائیں گے، ویسے بھی آزاد امیدواروں کا پیار آصف علی زرداری کے ساتھ ہمیشہ سے رہا ہے، یہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی، ہمارے مخالفین اسی کا تورونا رو رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلاول بھٹو پہلی بار الیکشن لڑ رہے ہیں وہ سیٹ اہم ہے اور پنجاب سے جیت کر بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے، پہلے پیپلزپارٹی کے لاہور میں دفتر پر حملے ہوئے اب کراچی اور خیرپور میں بھی ہوئے ہیں لیکن اپنے مخالفین کو کوئی جواب نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اب فرشتے نہیں رہے، اب نہ ہی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ عوام ہے، اب تو عمران خان دو دن کے لئے بھی باہر نہیں آئیں گے، بنی گالہ کو سب جیل قرار ے کر بشری بی بی کو ریلیف دیا گیا، مریم نواز، فریال تالپور بھی جیل جا چکی ہیں انہیں تو ریلیف نہیں ملا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی 30 یا 40 سیٹیں لے سکتی ہے، اچھا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت جیل میں ہیں کیوں کہ اگر وہ باہر ہوتے تو انہیں انتخابات کے لیے امیدوار بھی نہ ملتا۔ آزاد امیدواروں کے حوالے سے سینئر صحافی انصار عباسی کہتے ہیں کہ کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی کے آزاد اراکین میں سے جو الیکشن جیت بھی لیں گے اُن کی اکثریت کو دباؤ یا لالچ کے ذریعے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور استحکام پارٹی میں شامل کروایا جائے گا، سب کو معلوم ہے یہ سب دھاندلی ہے، انتخابات کی شفافیت اور آزادانہ ہونے کی بات مذاق سے زیادہ کچھ نہیں لیکن اس کے باوجود سب الیکشن کا یہ ڈرامہ سجانے پر مصر ہیں، ایسی جمہوریت سے پاکستان کو کیا ملے گا، ایسے الیکشن نے اس ملک کو کیسا سیاسی استحکام دینا ہے، یہ سب کچھ غلط ہو رہا ہے۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات