کراچی وحیدرآباد جڑواں شہر ہیں یہاں کے مسائل و مشکلات بھی یکساں ہیں،حافظ نعیم الرحمن

منگل 6 فروری 2024 22:54

کراچی وحیدرآباد جڑواں شہر ہیں یہاں کے مسائل و مشکلات بھی یکساں ہیں،حافظ ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی وحیدرآباد جڑواں شہر ہیں یہاں کے مسائل و مشکلات بھی یکساں ہیں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ان دونوں شہروں کو تباہ وبرباد کردیا آج حیدرآباد کی خستہ حال سڑکیں، گندگی کے ڈھیر، نالیوں وگٹروں سے ابلتا گندا پانی دیکھ کر لگتا ہے کہ کراچی کی طرح حیدرآباد میں قبضہ میئر لگایا گیا ہے لیکن اب کراچی و حیدرآباد کی عوام کا شعور جاگ رہا ہے جماعت اسلامی کامیاب ہوکر ان دونوں شہروں کی قسمت بدل دے گی وہ حیدرآباد میں ایک بڑی ترازو ریلی سے خطاب کررہے تھے جسکا آغاز لطیف آباد نمبر11 سے ہوا ریلی نے لطیف آباد کے مختلف یونٹس، بدین اسٹاپ، حالی روڈ، پرانی سبزی منڈی، نیا پل، قاضی عبدالقیوم روڈ، پکا قلعہ چوک، گرونگر، پنجرہ پول سے ہوتی ہوئے رات2 بجے پھلیلی تانگہ اسٹینڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی حافظ نعیم الرحمن نے جامعہ کلاتھ لطیف آباد، حیدر چوک،پکا قلعہ چوک اور پھلیلی تانگہ اسٹنڈ پر خطابات کیے جبکہ این اے 219 سے امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ، این اے 220 سے امیدوار حافظ طاہر مجید، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، امیدواران سندھ اسمبلی ظہیر الدین شیخ، ڈاکٹر سیف الرحمن، عرفان قائم خانی،آفاق نصر ودیگر نے بھی خطاب کیا حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں پندرہ سال سے مسلسل حکومت ہے اس نے شہروں ودیہاتوں کوتباہ کردیا ہے اربوں روپے کے فنڈز کھاگئے لیکن سندھ میں کو ئی ایک بھی یوسی ایسی نہیں جسے ماڈل کہا جاسکے حیدرآباد حالت زار بھی آج میں دیکھ رہاہوں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھ کی تباہی میں برابر کی شریک ہیں یہ دونوں لسانیت کی سیاست کرکے ماحول گرم کرتے ہیں اور اقتدار میں ایک ساتھ جیبیں گرم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی وحیدرآباد کے عوام کو سمجھنا چاہیے کہ ایم کیو ایم ایک سوداگر پارٹی ہے جو ہمیشہ کراچی و حیدرآباد کے مینڈیٹ کو فروخت کرتی ہے اس کے رہنما ارب پتی سے کھرب پتی ہوگئے لیکن ان شہروں کے نوجوان روزگار کے لیے مارے مارے پھررہے ہیں حیدرآباد کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند ہوگئے ہیں وڈیرہ شاہی نے صوبہ کو تباہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ وڈیرہ شاہی ایک مائنڈ سیٹ ہے یہ غریبوں کا استحصال کرتے ہیں سانگھڑ کی وڈیو وائرل ہے جہاں زرداری کے بہنوئی غریب ہاری وکسانوں کو دھمکیاں دے رہے ییں کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیا تو ان کی زمینوں کا پانی بند کردیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بلاول نے کراچی والوں کو دھمکی دی کہ اگر تم پیپلز پارٹی کو منتخب نہیں کروگے تو تمہارے ترقیاتی کام نہیں ہونگے بلاول کو پتہ ہے جماعت اسلامی موجود ہے اس لیے یہ ووٹرز کو دھمکی اور ایم کیو ایم و آزاد امیدواروں کو خریدنے کی تیاری کررہے ہیں حافظ نعیم نے حیدرآباد کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 8فروری ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں ان کے سامنے جماعت اسلامی نے بہترین نمائندے پیش کردیئے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا کہ ایم کیو ایم تو اپنے قائد سے وفا نہیں کرسکی اب ان کے پاس منزل ہے نہ رہنما ہے صرف مہاجر کے نام پر لوٹ مار ہے ہم نے ان کے بنو قاتل کے مقابلے میں بنو قابل پروگرام پیش کیا ہے جونوجوانوں میں بے حد مقبول ہے اور ہزاروں بچے وبچیاں روزگار حاصل کررہے ہیں حیدرآباد میں بھی یہ پروگرام جاری ہے این اے 220 سے امیدوار حافظ طاہر مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم منتخب ہوکر نیاز اسٹیڈیم کی حالت بحال کرائیں گے کھیل کے میدان و تفریح مقامات بنائیں گے۔

ریلی پہنچنے پر پنجرہ پول، آفندی ٹائون اور پھلیلی پل پر علاقے کے لوگوں نے زبردست آتش بازی اور حافظ نعیم سمیت قائدین جماعت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔