
قومی اسمبلی کی نشستوں پر منتخب 3 آزاد امیدواروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
آزاد امیدوار راجہ خرم نواز، بیرسٹر عقیل ملک ، میاں خان بھٹی جیت کر ن لیگ میں شامل ہوئے، ن لیگ کی حکومت کا حصہ بن کر عوام کی خدمت کریں گے۔ آزاد امیدواروں کے ویڈیو بیان
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 10 فروری 2024
20:57

(جاری ہے)
مسلم لیگ ن کی جو حکومت بننے جارہی ہے میں اس حکومت کا حصہ ہوں گا اور اپنے حلقے این اے 48 کے عوام کی خدمت کروں گا۔
اسی طرح این اے 54 سے بیرسٹر عقیل ملک نے بھی آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کرمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ این اے 253 سے میاں خان بگٹی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سبی ڈویژن میں چار اضلاع کوہلوں، ہرنائی، سبی ، ڈیرہ بگٹی میں 46ہزار 683ووٹ لے کر جیتا ہوں۔مجھے ن لیگ کا ٹکٹ نہیں ملا تھا لیکن اب مجھے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی ہے، اس لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ ن لیگ کے ساتھ رہوں گا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء مصدق ملک نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خیال تھا اور پولز بتارہے تھے اس سے کم سیٹیں ملی ہیں، ہم سمجھتے تھے کہ ہمیں 85 سے 100تک سیٹیں ملیں گی۔ لیکن ہمیں کم سیٹیں ملی ہیں، ووٹرز اور سپورٹرز کا شکرگزار ہوں۔ اس وقت تمام آزاد امیدوار100کے قریب ہیں، جن میں سب پی ٹی آئی کے نہیں ہیں، لیکن زیادہ ان میں پی ٹی آئی کے ہیں،یہ پی ٹی آئی پر منحصر ہے کہ وہ آگیت کیسے چلتی ہے، ورنہ ابھی نئی جماعت کا نام بھی طے نہیں ہوا تھا کہ سب اس میں شامل ہوگئے، امید ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی میں ہی رہیں، مگر ان کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ ہم بھی ماضی میں اس طرح کی صورتحال سے گزرے ہیں۔ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے آزاد ارکان پر نظر رکھیں۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق بطور رجسٹرڈ جماعت سب سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں، ہم نے ایم کیوایم پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔اسی طرح سابق صدر آصف زرداری اورصدر ن لیگ شہبازشریف کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جس کے تحت ملاقات میں شہبازشریف نے شکوہ کیا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے بے جا تنقید کی ، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ وہ الیکشن کا حصہ تھا اس کو ختم کیا جائے۔ میاں صاحب ! آپ بھی تو جلسوں میں پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے رہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ اب ہمیں حکومت سازی کیلئے معاملات کو طے کرنا چاہیے، جمہوریت میں استحکام کیلئے مل کر فارمولے کو طے کرنا ہوگا، ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرلیتے ہیں آپ بھی مشاورت کرلیں۔ جس پر شہبازشریف نے پارٹی قائد نوازشریف سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
-
فوجی تصادم کا راستہ چننا بھارت کی چوائس ہوگی لیکن آگے کہاں جانا ہے یہ ہماری چوائس ہوگی
-
امریکہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کی عالمی عدالت میں حمایت کر دی
-
عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
-
پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے
-
اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
-
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.