Live Updates

حالیہ عام انتخابات میں سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو تاریخی مینڈیٹ سے نوازا ہے،شرجیل میمن

ہم پیر پگارا کا احترام کرتے ہیں مگر سندھ کے عوام نے جی ڈی اے کو مسترد کردیا ہے،رہنما پیپلزپارٹی کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 16 فروری 2024 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) سندھ کے سابق وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنماشرجیل میمن نے کہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو تاریخی منڈیٹ سے نوازا ہے، پیپلزپارٹی نے شاندار انتخابی کامیابی حاصل کرکے ماضی کا اپنا ہی رکارڈ خود توڑ دیا ہے،حیدرآباد جامشورو پل پر جی ڈی اے کا سیاسی جلسہ نہیں ہوا بلکہ یہ مریدوں کا تھا،ہم پیر پگارا کا احترام کرتے ہیں مگر سندھ کے عوام نے جی ڈی اے کو مسترد کردیا ہے ۔

جمعہ کی شام بلاول ہائوس میڈیا سیل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مخالف سیاسی جماعتوں نے ماضی میں بھی ہمارے خلاف کئی بار اتحاد بنائے اس بار بھی اسی قسم کا اتحاد بنا تھا لیکن انہیںہر جگہ سے تاریخی شکست نصیب ہوئی۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ شکست کھانے والوں کا ہمیشہ یہی بیانیہ رہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اس لئے اس بار ہمارے مخالفین بھی یہی حربہ استعمال کررہے ہیں،اگر کہیں دھاندلی ہوئی ہے تو وہ ثبوتوں کے ساتھ پیش کریں۔

شرجیل انعام میمن نے جی ڈی اے سے کہا کہ وہ آج دھاندلی کے الزامات لاگا رہا ہے مگر یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں جی ڈی اے کو کسی ضلع میں کامیابی نہیں ملی تھی اور اس اتحاد کے امیدوار بری طرح شکست کھا گئے تھے۔سندھ کے عوام نے انہیں ان کے سابقہ کرتوتوں کی وجہ سے مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ جب 2024 کے انتخابات کا اعلان ہوا،مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم ، جی ڈی اے نے اتحاد بنایا اورپیپلز پارٹی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن پیپلز پارٹی نے اس پورے اتحاد کو بڑے مارجن سے ہرایا ،انہوں نے کہا کہ جب نتائج آرہے تھے آپ خاموش تھے ،آپ نے اس وقت کون سی شکایت درج کرائی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا اور سیلاب کے زمانے میں پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں کو بچایا اس وقت یہ لوگ کہاں تھے۔اس زمانے میںجی ڈی اے والے اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھ آرام سے بیٹھے ہوئے تھے ۔لوگ بیوقوف نہیں ہیں جو انکی اصلیت نہ جان سکیں،لوگوں کو اللہ نے عقل دی ہے ۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جہاں جی ڈی اے دھرنادے رہا ہے۔اس جگہ کے انتخابی نتائج نکالیں۔

میں آج ہی سیٹ چھوڑتا ہوں دوبارہ الیکشن لڑ لیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سیاست میں قتل عام کی بات کرتے ہیں،اگر آپ کے جلسے سے ہماری لیڈر شپ پر بات ہو گئی تو ہمیں بھی جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پیر صاحب پگارا کا احترام کرتے ہیں مگر وہ مذہبی چیزوں کو سیاست سے الگ رکھیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا ملاپ ہوا کی طرح ہے ،جے یو آئی کے گڑھ میں پی ٹی آئی کے لوگ جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کی شکایت تو پی ٹی آئی کے لیے ہونی چاہیے۔شرجیل میمن نے کہا کہ مشرف دور میں مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کیسے بنے۔ہم تلخ حقیقتوں میں نہیں جانا چاہتے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئینی طور پر وزیر اعظم کو ہٹایا گیاتھا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 2018 میں کس طرح عمران خان کو کامیاب کرایا گیا دنیا کو معلوم ہے ،پی ٹی آئی کو اس الیکشن میں جتنا مینڈیٹ ملا ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے پی پی کے ساتھ بات چیت کی پیش کش کی خبر صرف ٹی وی کے ذریعہ آئی تھی جس کسی کو ہمارے سے بات کرنی ہے وہ پیپلز پارٹی کی متعلقہ کمیٹی سے بات کرے۔ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں، ہم کسی بھی شخص اور جماعت سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سسٹم کو بچانے کے لئے ہم نے نواز لیگ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پیپلزپارٹی کے پاس کوئی اور چوائس نہیں ہے ،کسی کے۔

پاس اکثریت نہ ہو تو دوبارہ انتخابات ہونگے۔شرجیل میمن نے خڈشہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ دوبارہ انتخابات آٹھ ماہ کے بجائی8سال تک نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز لیگ کی غیر مشروط حمایت کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں شرجیم میمن نے کہا کہ اس ملک میں کوئی جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں چاہتا البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ ملک میں مارشل لا کا نفاذ پیر صاحب پگارا کی ذاتی خواہش ہو۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہم پر دھاندلی کا الزام لگارہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 9مئی کو کراچی میں ایمبولنس جلائیں،اقتدار کی ہوس میں ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملے کئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے دھاندلی ہی کرنی ہوتی تو کیا عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور جیت پاتی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات