ةموجود اور سابق حکمران مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بدحالی کا ذمہ دار ہیں: ضیاء الدین انصاری

[امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، صوفی خلیق احمد بٹ و دیگر قائدین کا انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب

اتوار 18 فروری 2024 18:40

۴لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2024ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ موجود اور سابق حکمران مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بدحالی کا ذمہ دار ہیں۔ بجلی، پیٹرول، گیس اور بڑھتی مہنگائی اور بھاری بھرکم یوٹیلیٹی بلز نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔دھونس دھاندلی والے الیکشن نے اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

پوری قوم نے الیکشن کمپشن پاکستان اور اداروں کے الیکشن کو مسترد کیا جنہوں نے عوامی مینڈیٹ کی کھلے عام تواہین کی ہے، ہرصوبے اور شہر میں انتخابی دھاندلی کے ثبوت قوم کے سامنے لائے گئے۔ 47 فارم میں من مرضی کے نتائج قوم کے سامنے پیش کیے گئے جن کو مسترد کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ساتھ لاہور کراچی،اسلام آباد، خبیر ،بلوچستان سمیت ملک بھر میں ناروا سلوک کیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان میں ان کے اعلی کار نہیں چاہتے ہیں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کو ئی بات کرے۔ جماعت اسلامی ہی ملک میں واحد پارٹی ہے جس نے فلسطینیوں کی مدد کی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر بات کی جس کی سزا الیکشن میں ہار کی صورت میں ملی۔ لیکن جماعت اسلامی حقیقی جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے۔ رہنما جماعت اسلامی صوفی خلق بٹ نے این اے 130 اتنخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کو جتوانے کے لیے انہوں نے عوام کے ووٹ پر دکا مارا ہے۔

الیکشن کمیشن اپنی چوری چھپانے کے لیے دفتر کو تالا لگا کے فرار ہو چکے ہیں۔ احتجاج کے دوران پولیس نے غنڈا گردی شروع کر دی اور کارکنان سے زور زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ جناب صوفی خلیق احمد بٹ ڈٹ گئے اور پولیس کو کارکنان سے پیچھے کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ا س موقع پر احتحاج میں امیدوار NA130 جناب صوفی خلیق احمد بٹ، اُمیدوار PP170 جناب احمد رضا بٹ، اُمیدوار PP173 جناب ملک منیر، اور اُمیدوار PP174 جناب جبران بٹ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور احمد جمیل راشدسمیت بڑی تعداد میں مردو خواتین اور کارکنان نے شرکت کی اور جعلی انتخابات کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف کمیشن قائم کیا جائے اور جماعت اسلامی کو جہاں جس جس حلقے میں جتنے ووٹ ملے ہیں ان کی تصیح کی جائے ، ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔