با ممتاز روحانی معالج حکیم محمد جاوید انتقال کرگئے مقامی قبرستان میں سپردخاک

منگل 20 فروری 2024 14:13

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) ممتاز روحانی معالج حکیم محمد جاوید انتقال کرگئے مقامی قبرستان میں سپردخاک ۔آزاد کشمیر و پاکستان کے مشہور و معروف روحانی معالج حکیم محمد جاوید خان ( المعروف سائیں جاوید) بیرپانی باغ علالت کے باعث وفات پاگئے مرحوم گزشتہ کئی عرصہ سے کینسر کی موذی بیماری کا مقابلہ کرتے رہے پیر کے روز انھیں شدید تکلف ہوئی تو ضلعی ہسپتال میں داخل کروایا مگر جاںبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم نے کم و پیش پچیس سال فی سبیل اللہ خلق خدا کی خدمت کی آزاد کشمیر سمیت بلوچستان سںندھ کے پی کے پنجاب کے شہروں دیہاتوں سے لوگ آپ کے پاس آتے اور شفایاب ہوتے اللہ کی آپ پر خصوصی کرم نوازی کے آپ کے ہاتھ میں شفا رکھی مرحوم بلا لالچ بلا تفریق انسانیت کی خدمت میں مشغول رہے آپ ایک درویش فقیر صفت انسان زیادہ تر اللہ کی ریاضت و عبادت میں وقت گزارتے اس کے علاوہ مخصوص دنوں میں آپ اپنی کرامات کے ذریعے مریضوں کا علاج کرتے یہی وجہ تھی کے پہلے آپ نے آزادکشمیر تک شہرت پائی پھر پاکستان کے شہر شہر تک آپ کا چرچا رہا مختلف شخصیات نے آپ کو پیش کش بھی کی کہ آپ کسی دوسرے شہر چلیں جہاں سے مریض باغ آ نہیں سکتے سب انتظامات کی ذمہ داری بھی لی مگر آپ نے انکار کرتے رہے اور اپنے علاقے کو ہی ترجیح دی مرحوم کی وفات پر نہ صرف باغ شہر بلکہ جہاں جہاں آپ کے ہاتھوں شفا پانے والے مریض تھے آج اشکبار اور نڈھال ہیں مرحوم کی عمر پچاس پچپن سال کے درمیان تھی مرحوم کو منگل کے روز سینکڑوں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیامرحوم کے سفر آخرت اور تعزیتی ریفرنس کے موقع پر انسانیت کی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا مرحوم کی وفات ایک بڑا حادثہ مرحوم کی وفات پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد عتیق احمد سابق قائمقام وزیراعظم آزادکشمیر سردار محمد قمرالزمان خان سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی وزیر حکومت سردار محمد میراکبرخان سابق وزیر حکومت راجہ محمد یاسین خان راجہ محمد مشتاق منہاس ۔

(جاری ہے)

وزیر حکومت ضیاء القمر وزیر حکومت امتیاز نسیم سابق مشیر حکومت کرنل راجہ محمد ضمیر خان اور دیگر نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعاء مغفرت اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی -