Live Updates

پیپلز پارٹی نے انا کو فنا کرکے جمہوریت بچائی ، یہ ہماری شہید رانی کا میثاق جمہوریت کا ہی نتیجہ ہے، شہنیلہ خانزادہ

بلاول بھٹو کے ویژن کی جیت ہوگی،9 مارچ کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کو صدر بننے کی پیشگی مبارکباد دیتے ہیں،رہنماپیپلزپارٹی

جمعہ 1 مارچ 2024 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے انا کو فنا کرکے جمہوریت بچائی ۔ یہ ہماری شہید رانی کا میثاق جمہوریت کا ہی نتیجہ ہے کہ قومی اسمبلی کا دوبارہ الیکشن اور ملکی وسائل کا ضیاع بچا کر جمہوریت کی داغ بیل ڈالی۔۔ شہنیلہ خانزادہ نے شہلا رضا تمام اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی پیپلزپارٹی ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکرز ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کی جیت ہوگی۔ 9 مارچ کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کو صدر بننے کی پیشگی مبارکباد دیتے ہیں ۔ جمہوریت بچانے کے لئے پی پی پی ہر اول دستہ ثابت ہوئی۔ انہوں نے کراچی رائٹس آرگنائزیشن کے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں پی پی پی کے وزیر اعلی بہترین کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان بننے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت میں استحکام آئے گا۔

کیونکہ صدر زرداری میجک میں ہیں ۔ عمران خان کی سازشیں اور بین الاقوامی یہودی لابی کے زریعے لابنگ ، نام نہاد جمائما خان کو استعمال کرکے پاکستان کے لئے معاشی مسائل پیدا کرنے اور امریکی صدر کو کھنے کی مذمت کرتے ہیں ۔ یہ ٹولہ ملک کو تباہی کے ایجنڈے پر ہے۔ انکی حرکات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نو مئی کے واقعات پر شرمندہ نہیں ہیں۔ لیکن قوم فکر نہ کرے صدر زرداری ملک کو بحران سے نکال کر حکومت کو دوام بخشیں گے۔ تمام سازشیں ناکام بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات