شہباز شریف پاکستان کی تقدیر بدلینگے،ملک کو معاشی، سیاسی، سکیورٹی بحران سے نجات دلائیں گے، نثارہ عباس

پیر 4 مارچ 2024 22:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) کی مشیر حکومت محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نثارہ عباسی نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔ پاکستان کو معاشی، سیاسی، سکیورٹی بحران سے نجات دلائیں گے۔ مہنگائی سے عوام کو نجات ملے گی۔ پٹرول گیس، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

پاکستان میں ترقی کے سنہرے دورہ کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر حکومت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محترمہ نثارہ عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کی کڑی نگرانی میں نہ صرف پنجاب خوشحال ہو گا بلکہ پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی ، افراتفری کو ختم کر دیں گے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری ہو گی۔ پاکستان جلد جی 20 گروپ کا حصہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں ہم عوام کی ترقی میں کمربستہ ہیں۔ چوہدری انوار الحق حکومت ریاست میں عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کام جاری ہیں۔ شہریوں اور دیہاتوں میں برابر تعمیر و ترقی ہو رہی ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔

میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ سڑکات، سکولز، کالجز، ڈسپنسریاں، صنعتی سکولز اور گھر گھر پانی کی سکیمیں زیر تعمیر ہیں۔ انہوں نے کہا عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں۔ عوام کے مسائل ان کی مشاورت سے حل کر رہے ہیں۔ عوام کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے۔ حکومت ریاست کی ترقی و خوشحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔